بہار: سیلٹ بیلٹ نہ لگانے پر آٹو ڈرائیور کو چالان

,

   

مظفرپور: نئے موٹر وہیکل ایکٹ 2019کے نافذ ہونے کے بعد شہریوں کو بھاری چالانات عائد کئے جارہے ہیں۔ لیکن آج ایک عجیب معاملہ پیش آیا۔ ایک آٹوڈرائیور کو سیلٹ بیلٹ نہ لگانے پر ایک ہزار روپے کا چالان ہاتھ میں تھمادیاگیا۔ لیکن اہم با ت یہ ہے کہ آٹو کے لئے سیٹ بیلٹ کا لزوم ہوتا ہی نہیں۔ یہ واقعہ ریاست بہار کے مظفر پور کے ساریا علاقہ میں پیش آیا۔جہاں ایک آٹو ڈرائیور کو اطلاع دی گئی کہ اسے سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر ایک ہزار روپے کا چالان عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک میں نئے وہیکل ایکٹ کے بعد کئی شہریوں کو بھاری چالانات عائد کئے گئے۔ پچھلے دنوں ایک لاری مالک کو دو لاکھ روپے سے زائد کے چالانات عائد کئے گئے۔