بہار میں این آر سی کی کوئی ضرورت نہیں، مرکز سے سی اے اے پر بحث کرنے تیار ہوں: وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار

,

   

پٹنہ: شہریت ترمیمی قانون پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں این ارآر سی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی کی ضرورت صرف آسام میں ہے نہ کہ پورے ملک میں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں تک کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے این آر سی کو پورے ملک میں نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نتیش کمار نے بتایا کہ میرے خیال میں پورے ملک میں این آر سی نافذکرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

YouTube video

ہم نے دیگر اسمبلی میں اہم مدوں پر بحث کرتے ہوئے این آر سی اور سی اے اے پر بھی تفصیلی بحث کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اب اس بارے میں مرکز سے بحث کریں۔