بہار کے رکن اسمبلی نے خودسپردگی اختیار کی جس پر بم رکھنے کا الزام ہے۔

,

   

نئی دہلی۔ بہار کے ایک آزاد رکن اسمبلی جو دو بم‘ ایک اے کے 47رائفل اور 26گولیاں اپنے گھر میں رکھنے کے الزام میں پولیس کی پکڑ سے بھاگ رہے تھے‘ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز عدالت میں خودسپردگی اختیا ر کرلی ہے۔

اننت سنگھ جس بہار کے موکاما کے ہیوی ویٹ رکن اسمبلی کے نام سے بھی مشہور ہیں تقریبا1:45کے قریب اپنے وکیل کے ہمراہ ساکٹ کورٹ پہنچے اور 2:00بجے عدالت میں خود سپردگی اختیار کرلی۔

اگست 16کے روز ضلع پٹنہ میں اپنے آبائی مکان جو لاماں گاؤں میں ہے سے ایک اے کے 47رائفل‘ 26گولیاں‘ اور دو بم دستیاب ہونے کے بعد 17اگست سے سنگھ پٹنہ کے اپنے سرکاری رہائش سے لاپتہ تھے۔پولیس کی مختلف ٹیمیں سنگھ کی تلاش میں جٹی ہوئی تھیں۔

کچھ دن قبل سنگھ کا ایک ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا تھا جس میں وہ کہتے ہوئے دیکھائی دئے کہ انہیں بہار پولیس پر بھروسہ نہیں ہے او روہ عدالت میں خود سپردگی اختیارکرلیں گے۔

انہیں یہ بھی کہتے سناگیاتھا کہ جو الزامات ان پر لگائے گئے ہیں وہ من گھڑت ہیں۔

یواے پی اے کے تحت بہار پولیس نے رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا۔ بعدازاں پٹنہ کی عدالت نے انہیں مفرور قراردیا اور تلاشی کے لئے پولیس کو ایک نوٹس بھی جاری کی تھی