بہتر تعلیمی ادارے اکیسویں صدی کے ہندستان کو بنائیں گے نہ سی اے اے: اروند کیجریوال کا بی جے پی پر تنقید

,

   

نئی دہلی: سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عام آدی پارٹی کے سربراہ و چیف منسٹر دہلی نے بتایا کہ اکیسویں صدی کے ہندوستان کو سی اے اے اور این آر سی نہیں بلکہ اسکولس، کالجس اور ہاسپٹلس بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے دیڑھ ماہ سے شاہین باغ کی مصروف ترین سڑک بند ہے۔ بی جے پی اس سے اپنا سیاسی فائدہ حاصل کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیت شاہ ملک کے طاقتور ترین انسان ہیں۔ امیت شاہ اس سڑک کشادہ نہیں کرپائے اس پر کسی کو یقین نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہیں۔ اس ان کا مقصد ہندو مسلم میں تفرقہ پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ لاء اینڈ آرڈراور دوسری ذمہ داریوں کے سبب شاہین باغ کا دورہ نہیں کرپائے ہیں۔