بیشتر بی جے پی حامیوں کا احساس ہے کہ دھریندر شاستری کی تقریریں پارٹی کے لئے فائدہ مند ہوں گی

,

   

اوپینین پول مئی26سے 26جون کے درمیان 17,113نمونوں کے ساتھ رائے شماری کی گئی تھی۔
نئی دہلی۔ اے بی پی سی ووٹراوپینین پول کے مطابق‘ مدھیہ پردیش میں ائندہ اسمبلی انتخابات میں باگیشوار دھام کے دھریندر شاستری کی تقریروں کا اہم کردار ادا کرنے کی امید ہے۔

سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 37.8فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ان کی تقریروں سے بھگوا پارٹی کو فائدہ ہوگا۔

لوگوں سے پوچھا گیاتھا کہ ”آپ کے مطابق مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں بھاگیشوار دھام کے دھریندر شاستری کے بیانات سے کس پارٹی کوفائدہ پہنچے گا؟“۔

اس کے جواب میں 16.8فیصد کانگریس حامی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ان تقریرو ں سے بی جے پی کوفائدہ ہوگا‘ وہیں 58.3فیصد بی جے پی حامیوں نے ان کی تقریروں پر بھروسہ جتایاہے۔ عام لوگوں کے علاوہ سروے میں دیکھایاگیا ہے کہ 22فیصد کانگریس حامی اور 16.5فیصد بی جے پی حامیوں کا ماننا ہے کہ شاستری کی تقریروں سے کسی بھی پارٹی کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔

کچھ لوگوں نے یہ بھی کہاکہ اس سے کانگریس کو مدد ملے گی‘ جس میں 27.7فیصد ’دوسرے‘ شامل ہیں۔

جملہ51.2فیصد کانگریس حامیوں کا ماننا ہے کہ شاستری کی تقریروں سے انتخابات میں انہیں فائدہ ہوگا‘ وہیں 17.8فیصد بی جے پی حامیوں کا ماننا ہے کہ شاستری کی تقریروں کا صرف کانگریس کو ہی فائدہ ہوگا۔

اوپینین پول مئی26سے 26جون کے درمیان 17,113نمونوں کے ساتھ رائے شماری کی گئی تھی۔