بیٹی کے متعلق بات کے دوران محمد شامی ہوئی جذباتی

,

   

کلکتہ۔ہندوستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز تیز گیند باز محمد شامی اپنی بیٹی ائیرا کے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے جو ان کے مطلقہ بیوی کے ساتھ رہ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”لاک ڈاؤن کے دوران میں اس سے مل نہیں سکا۔ وہ تیزی کے ساتھ بڑی ہورہی ہے۔ میں اس کی بہت کمی محسوس کرتاہوں“

ائی پی ایل
مجوزہ ائی پی ایل کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحیح انداز کا کھیل ہے جو کھلاڑیوں کو اپنے مستقبل کے کھیل میں بہتری لانے کا موقع فراہم کرتا ہے‘ اور آسڑیلیائی میدانوں میں کھیلنے سے دو ڈھائی مہینے قبل تو نہایت شاندار ہے۔

نومبر 10کو ائی پی ایل کے اختتام کے بعد ائی پی ایل میں کھیل رہے آسڑیلیائی کھلاڑی چار ٹسٹ میاچوں اور ایک روز میاچوں کے علاوہ ٹی 20کی شروعات کے بے چینی سے منتظر ہیں۔

پی ٹی ائی سے خصوصی بات چیت کے دوران کنگ الیون کے تیز گیند بازنے کہاکہ ”یہ کافی اچھی بات ہے کہ آسڑیلیائی کھلاڑی ائی پی ایل کھیل رہے ہیں۔پھر اس سے تا ل میل میں بہتری لانے میں ضرور مدد ملے گی“۔

ہندوستان نے ویراٹ کوہلی کی قیادت میں پہلی مرتبہ 2019-19میں اسڑیلیائی کے اندر جیت کو تاریخی کارنامہ انجام دیاتھا مگر مذکورہ میزبانوں کے پاس اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں ملوث ہونے پر واپس لانے سے قاصر ہے۔

مذکورہ دونوں کی موجودگی اس ٹور میں مزید دلچسپی پیدا کرتی تھی اور شامی کے علاوہ ہر کوئی مجوزہ ٹور پر توجہہ مرکوز کئے ہوئے ہے

ائی پی ایل جہاں کھیلا جارہا ہے
یواے ای کو ائی پی ایل منتقل ہونے کے ساتھ‘ مذکورہ ٹورنمنٹ ابوظہبی‘ دوبئی‘ اور شارجہ میں کھیلا جائے گا‘ جو 60میاچوں اور53ایام پر مشتمل ہوگا۔

کنگ الیون پنجاب
اس مرتبہ کنگ الیون پنجاب نے انل کمبلے کو ڈائرکٹر آف کرکٹ اپریشنس کے طور پرتقرر عمل میں لایاہے۔

لاک ڈاؤن کے ایام
شامی نے لاک ڈاؤن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے شاس پور میں اپنے گھر کے قریب غریب مہاجرین ورکرس جن کا تعلق اترپردیش سے تھا کے لئے اپنے دوست امیش کی مدد سے کھانے کے مراکز کا قیام عمل میں لانے والی بات کا بھی تذکر ہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ”میرے لئے‘ یہ کبھی لاک ڈاؤن نہیں رہا۔ ہر روز صبح سے کھانے کے انتظام میں ہم مصروف ہوجاتے‘ چھ کچن چلاتے اور شام کو واپس پریکٹس میں مشغول ہوجاتا۔ میں انتظامیہ اور ان لوگوں کا بھی شکر گذارہوں جنھوں نے ہماری مدد کی ہے“۔