بی ایچ یو کے مسلم پروفیسر ایورویدا محکمہ میں انٹرویو کے لئے پیش

,

   

واراناسی۔بنارس ہندو یونیورسٹی کے محکمہ سنسکرت میں اسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے تقرر کے بعد احتجاج کا سامنا کررہے فیروز خان نے جمعہ کے روز یونیورسٹی کے محکمہ ایورویدا میں انٹرویو کے لئے پیش ہوئے ہیں۔

احتجاجی طلبہ کے خوف میں مذکورہ انٹرویو خفیہ انداز میں ایک گیسٹ ہاوز میں کیاگیا۔ دس امیدوار جس میں فیروز خان بھی شامل ہیں انٹرویو کے لئے پیش ہوئے مگر ان میں سے صرف اٹھ لوگوں کا ہی انٹرویو ہوا۔

ایورویدا محکمہ کے ڈین پروفیسر یمنی بھوشن نے رپورٹرس سے کو میرٹ کی بنیاد پر سب سے اوپر رکھا گیاہے۔ خان نے اس سے قبل ایورویدا‘ آرٹس کے ساتھ سنسکرت فیکلٹی کے لئے درخواست دی تھی۔

ان کاتقرر بطور سنسکر ت فیکلٹی ہوا تھا جس پر طلبہ نے احتجاج کیا جو کسی بھی مسلم ٹیچر کو تسلیم کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

مذکورہ انٹرویو ایورویدا محکمہ کے لئے جمعہ کے روزہوا تھا جس اور کہاجارہا ہے کہ احتجاج کے پیش نظر خان کا تبادلہ اس محکمہ کو ہوسکتا ہے۔

سنسکرت ودیا دھرما وگیان (ایس وی ڈی وی) محکمہ کے طلبہ نومبر7سے احتجاج کررہے ہیں اور24نومبر کے روز بی ایچ یو کے ریٹائرڈ پروفیسروں نے طلبہ کی حمایت کا اظہار کیاتھا۔

ایک اسٹوڈنٹ لیڈر امیت کمار دوبئے نے کہاکہ ”یہ ہماری مانگ ہے کہ وہ (خان) کا ہمارے محکمہ کو چھوڑ کر کسی بھی جگہ تقرر کرے۔ ہم کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے“