بی جے پی او رشیوسینا میں بات چیت منسوخ‘ چیف منسٹر کے عہدے کے لئے ہورہی ہے لڑائی

,

   

ممبئی۔مہارشٹراکے اسمبلی انتخابات میں جیت کے باوجود بی جے پی او رشیو سینا میں رسہ کشی کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ دونوں پارٹیاں بھی چیف منسٹر کی کرسی پر اپنی دعویداری پیش کررہے ہیں۔

انڈیا ٹوڈی کی خبر کے مطابق مذکورہ بھگوا پارٹی بی جے پی اور شیو سینا نے حال ہی میں اپنی تمام بات چیت کو منسوخ کردیا ہے جو مہارشٹرا میں اگلے حکومت کی تشکیل کے لئے کی جانے والی تھی کیونکہ شیوسینا کی مانگ”50-50“ کی ہے جس کے تحت چیف منسٹر کے عہدے پر دونوں پارٹیاں ڈھائی ڈھائی سال فائز رہیں گے۔

دونوں کے درمیان بات چیت تھم گئی ہے کیونکہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھنا نہیں چارہا ہے اور کل دوبارہ بات چیت شروع ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ مذکورہ بات چیت پر اس پر توقف لگا جب چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس نے کہاکہ وہ چیف منسٹر کی کرسی پر واپسی کررہے ہیں اور بی جے پی‘ شیو سینا کے درمیان میں 50-50جیسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

دیویندر فنڈناویس نے آج کہاکہ”مجھے کوئی شبہ نہیں ہے اور میں ہی چیف منسٹر ہوں۔ بی اور سی جیساکوئی پلان نہیں ہے۔ یہاں پر صرف پلان اے ہے اور وہ کام کرے گا“۔

جب سے نتائج بر آمد ہوئے ہیں مساوی سیٹ شیئر کے لئے دونوں پارٹیاں جو الائنس کے لئے راضی ہوئے تھے‘ اب ان دونوں کے درمیان میں تصادم کی کیفیت ہے۔

منگل کے روز چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس نے کہاکہ ”شیو سینا پانچ سال کے لئے بھی چیف منسٹر کا عہدہ مانگ سکتی ہے‘ کچھ مانگنا اور کچھ حاصل ہونے میں بڑا تضاد ہے۔

چیف منسٹر کے پوسٹ کے لئے 50-50فارمولہ جیسا کوئی وعدہ نہیں کیاگیا ہے۔

وہ اپنے مطالبات کے ساتھ آسکتے ہیں‘ جب ہم بات چیت کے لئے بیٹھیں گے اعلی معیار پر ہم تبادلے خیال کریں گے“