بی جے پی کی ’پسماندہ اسنہا یاترا“ ملتوی

,

   

بی جے پی نے2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل پسماندہ مسلمانوں کو راغب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے
لکھنو۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شروع کی گئی مذکورہ ’پسماندہ اسنہا یاترا‘کو ملتوی کردیاگیا ہے‘ پارٹی ذرائع نے اس بات کی جانکاری دی۔ مذکورہ فیصلہ پارٹی سربراہ جے پی نڈاکے پہلے سے طئے شدہ پروگراموں اور10محرم کے روزعاشورہ جولائی 29کو ہوگا کے پیش نظر لیاگیا ہے۔

اترپردیش اقلیتی بہبود کے وزیردانش آزاد انصاری نے کہاکہ بہت جلد یاترا کی تازہ تاریخ کا اعلان کیاجائے گا۔ جمعرات کے روز سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کی اٹھویں برسی کے موقع پرپارٹی کے ہیڈکوارٹر س دہلی سے نڈا یاترا کو ہری جھنڈی دیکھانے والے تھے۔

بی جے پی نے2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل پسماندہ مسلمانوں کو راغب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بی جے پی کے ایک لیڈر نے کہاکہ ”مسلمانوں تک رسائی کے منصوبے میں مذکورہ بی جے پی نے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیمات کے متعلق مسلمانوں میں شعور بیدار کرنے کافیصلہ کیاگیاہے“۔

مذکورہ یاتراتقریبا ایک درجن کے قریب ریاستوں سے گذرے گی۔اسے غازی آباد سے اترپردیش میں داخل ہونا تھا اورریاست کے مغربی اورمشرقی علاقوں کے مسلم اکثریتی اضلاع سے گذر نا تھا۔