بی سی سی ائی نے ائی پی ایل2022کے شیڈول کا اعلان کردیا

,

   

نئی دہلی۔ اتوار کے روز اپنے 15ویں سیزن کا اعلان کے دوران بی سی سی ائی نے بتایا کہ ائی پی ایل 2022کے شروعاتی میاچ جو26مارچ کو وانکھیڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا پچھلے سیزن کی فاتح چینائی سوپر کنگس کا مقابلہ اسی سیزن کے فائنلسٹ کلکتہ نائٹ رائیڈرس سے ہوگا۔

ممبئی اور پونے میں جملہ 70لیگ میاچ اور چار پلے آف کھیل 65دنوں میں کھیلائی جائیں گے۔

بیان میں لیگ نے کہاکہ مجموعی طور پر وانکھیڈی اور ڈی وائی پٹیل اسٹڈیم میں 20میاچس فی کھیلائی جائیں گے جبکہ بار بورن اور ایم سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم پونا میں فی کس 15میاچس کھیلائی جائیں گے۔

ایک دن میں دو میاچس کا پہلا کھیل27میاچ کو دن میں دہلی کپیٹلس کے مقابلہ ممبئی انڈینس سے باربورن میں ہوگا۔

مذکورہ ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں اسی روزپنجاب کنگ اور رائیل چیالنجرس کے درمیان مقابلہ رات میں ہوگا۔ایم سی اے اسٹیڈیم ہونے اپنے پہلے کھیل کی میزبانی 29مارچ کے روز اسو قت کرے گا جب سن رائزرس حیدرآباد اور راجستھان رائیلس کے درمیان میں مقابلہ ہوگا۔

مجموعی طور پر 12ڈبل ہیڈرس ہوں گے جس میں پہلا میاچ ہندوستانی وقت کے مطابق1530گھنٹوں پر کھیلایاجائے گا۔ رات کے تمام میاچ1930گھنٹے ہندوستانی وقت کے مطابق کھیلائے جائیں گے۔

لیگ کا آخری میاچ22مئی کے روز وانکھیڈے اسٹڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد او رپنجاب کے درمیان میں کھیلایاجائے گا۔

پلے آف اور ائی پی ایل 2022فائنل کا شیڈول جو 29مئی کے روز کھیلاجائے گا اس کا اعلان بعد میں کیاجائے گا