تاج محل میں ’نماز‘ ادا کرنے سے روک دیاگیا

,

   

سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس اہلکاروں نے اس معاملے میں فوری مداخلت کی
اگرہ۔ پولیس نے جمعہ کے روز کہاکہ تاج محل کے باغ میں ”نماز“ ادا کرنے والے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کو روک دیاگیا ہے۔

واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیاجب ڈیوٹی پر موجود سنٹرل انڈسٹریل فورس(سی ائی ایس ایف) نے سیاح کو اپنی نماز کی چٹائی بچھاتے ہوئے دیکھا‘ اور انہوں نے نماز ادا کرنے سے روک دیا۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس ائی) کے سینئر کنزورویشن اسٹنٹ پرنس واجپائی نے کہاکہ ”جمعرات کے روزایک ویڈیو منظرعام پر آیا اورجانچ کرنے پر اس کی تصدیق ہوئی ہے کہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے جائے نماز بچھایا تاکہ تاج محل کے باغ میں ”نماز“ ادا کرسکے۔

سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس اہلکاروں نے اس معاملے میں فوری مداخلت کی۔

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ سیاح کو گھیرے میں لے کر کنٹرول روم لایاگیا‘ جہاں پر ان نے تاج محل میں ’نماز“ ادا کرنے پر لگی پابندی سے متعلق عدم معلوما ت کااظہار کیا۔

ساتھ پی ساتھ ایک تحریر ی معافی نامہ بھی داخل کیا پھر اس کے بعد انہیں تاج محل میں گھومنے کی اجازت دیدی گئی۔

پرنس واجپائی نے واضح کیاکہ حقیقت میں نماز اد ا نہیں کی گئی او رسیاح نے جانکاری ملنے پر ضابطوں کی تعمیل کی ہے۔