تاریخی چارمینار کی بھگوارنگ کیساتھ چھیڑ چھاڑ والی تصویر وائیرل ہونے کے بعد پولیس میں کی گئی شکایت

,

   

حیدرآباد۔چارمینار کی بھگوا رنگ پر مشتمل چھیڑ چھاڑی والی تصویر پوسٹ کرنیوالے ایک شخص کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

انڈین ایکسپریس میں شائع ایک خبر کے بموجب ایک شخص جس کانام سومیت وی ہے نے حالیہ بلدیہ گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے شاندار مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے مذکورہ تصویر پوسٹ کی تھی۔

سوشیل میڈیا پر مذکورہ تصویر وائیرل ہونے کے بعد سعید شاداب حیدرآباد پولیس سے رجوع ہوئے اور ایک شکایت درج کرائی ہے۔

اپنی شکایت میں انہوں نے ذکر کیاہے کہ مذکورہ تصویرسماج کے ایک حصہ کے جذبات مجروح کررہی ہے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف بھگوا پارٹی کی ستائش کی ہے۔

یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ بی جے پی نے حالیہ بلدی انتخابات میں 48وارڈس پر جیت جبکہ اسدالدین اویسی نے 44سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

جبکہ برسراقتدارٹی آر ایس پارٹی 55وارڈس پر جیت کے ذریعہ بلدیہ گریٹر حیدرآباد کی واحد بڑی سیاسی جماعت بن کرابھری ہے۔ تاہم واضح اکثریت حاصل کرنے میں وہ بھی ناکام رہے ہیں۔