تاریخ بنائی۔ ریض احمد بہتر ین اداکارکے لئے اسکر نامزدگی حاصل کرنے والے پہلے مسلم بنے

,

   

ریض ”ساونڈ آف میٹل“ میں اپنے کردار کے لئے نمائندہ اداکار کے زمرے میں اسکر کے لئے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان ہیں


لندن۔ اداکارریض احمد نے 15مارچ کے روز اپنی فلم ’ساونڈ آف میٹل“ میں اپنے کردار کے لئے اکیڈیمی ایوارڈ کی نامزدگی حاصل کرتے ہوئے اسکر کے بہترین اداکار کے زمرے میں اسکر حاصل کرنے والے پہلے مسلمان بن گئے ہیں۔

سابق میں مذکورہ برطانوی پاکستانی اداکار ایچ بی او کی مختصر سیریز”دی نائٹ آف“ میں مرکزی کردار کے لئے 2017میں ایمی ایوارڈ جیت کر پہلے مسلمان اور پہلے ایشیائی اداکار بن گئے تھے۔

سابق میں مہرشالاعلی اسکر جیتنے والے پہلے مسلم اداکار بن گئے تھے‘ انہوں نے 2017میں ائے مون لائٹ اور 2019میں ائی گریک بک میں بہترین سپورٹنگ اداکار کے زمرے میں اسکر جیتا تھا۔

ٹوئٹر پر بولتے ہوئے احمد نے خوشی کا اظہار کیا اور ”ساونڈ آف میٹل“ کی ساری ٹیم کا شکریہ ادا کیا او رلکھا کہ”زبردست! اپنے متاثرہ کن مظاہروں کے ساتھ ساتھی اداکاروں کی جانب سے نامزدگی میرے لئے اعزاز ہے او رمیں ان کی جمایت او رحوصلہ افزائی کے لئے میں اکیڈیٹی کا شکر گذار ہوں

۔میں اتنا ہی اپنے ویثنری رائٹر ڈائرکٹر ڈاریوس مارڈر اور شاندار پال ریکی کا بھی اتنا ہی شکر گذارہوں“

اپنے دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے ساری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا

ساونڈ آف میٹل
سابق منشیات کے عادی اور ڈرم بجانے والی روبن اسٹون(ریض احمد) کے اردگر د ”ساونڈ آف میٹل“ کی کہانی گھومتی ہے جس کی بگڑتی سماعت ان کے میوزیک کیریر کے لئے خطرہ بن کر سامنے ائی ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کہانی کی وضاحت بھی کی جو اس فلم پر مشتمل ہے

ہندوستان میں ساونڈ آف میٹل امیزان پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے
ریض احمد کے متعلق مزید جانکاری
رضوان احمد کے طور پر پیدا ہونے والے کو ریض ایم سے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ لندن میں ایک برطانوی نژاد پاکستانی فیملی میں پیدا ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے بموجب وہ سر شاہ محمد سلیمان کے وارثوں میں سے ایک ہیں جو برطانوی دور میں آلہ آباد ہائی کورٹ کے پہلے مسلم چیف جسٹس بنے تھے۔

جنوری2021میں ریض نے انکشاف تھا کہ انہوں نے ایک امریکی ناول نگار فرحین مرزا سے شادی کرلی ہے۔

وہ کے معروف موسیقی کار اداکار اور جہدکار ہیں۔ ریض احمد کو ان کی فلمیں جیسے رووف ون‘ وینام‘ دی سسٹرس برادرس‘ نائٹ کرولیر‘ فاور لائنس اور تازہ فلم مغل موگلی سے پہچاناجاتا ہے