تبریز انصاری کی بیوی کے اکاونٹ سے 7 لاکھ روپئے نکالنے پرامانت اللہ خان نے انکے چچا کولگائی سخت پھٹکار

,

   

جھارکھنڈ کے سرائی کیلا موب لنچنگ کےمتاثرہ خاندان سے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اوراوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اورمعروف شاعر ونوجوان کانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی نے کدم ڈیہا گاوں جا کرملاقات کی اور اظہار ہمدردی کیا۔ اس دوران امانت اللہ خان نے مہلوک تبریز انصاری کی بیوہ شائستہ پروین کوپانچ لاکھ روپئےکا چیک سونپا۔ ساتھ ہی دہلی وقف بورڈ میں نوکری کےلئےآفرنامہ بھی دیا۔ بورڈ چیئرمین نےشائستہ کودہلی میں رہنےکے لئےگھردینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران شائستہ پروین کومل رہے مالی مدد میں سے 7 لاکھ روپئے نکالنے کا معاملہ سامنے آیا۔ مہلوک تبریزانصاری کے چچا مشہورعالم نے یہ پیسہ شائستہ پروین کے بینک اکاونٹ سےنکال لئے۔ اس میں سے دولاکھ نقد اورپانچ لاکھ اپنےاکاونٹ میں ٹرانسفر کر لیا۔ اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد امانت اللہ خان نےانہیں جم کرپھٹکارلگائی اورپیسے لوٹانےکوکہا۔ وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نےچچا کوقانونی کارروائی کی بھی دھمکی دی۔

بعد میں اس مسئلے کولےکرایک میٹنگ بھی ہوئی اورگاوں کے پانچ لوگوں کو شامل کرکے ٹیم بنائی گئی ہے۔ یہ ٹیم شائستہ پروین کومل رہی مالی مدد پرنظررکھے گی۔ تب جاکرمعاملہ ختم ہوا۔ نوجوان شاعرعمران پرتاپ گڑھی نےشائستہ پروین کے اکاونٹ سے پیسے نکالے جانے پرتشویش ظاہرکرتے ہوئے سبھی سے شائستہ پروین کومدد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نےکہا کہ ملک میں موب لنچنگ نہیں موبلائزلنچنگ ہورہی ہے۔ اس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مہلوک کے گھرحکومت کے کسی نمائندے کے نہ آنے پرناراضگی ظاہرکی۔