ترنمول نے ورکنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس پیر کے روز طلب کیا

,

   

کلکتہ۔جیسے ہی پارلیمانٹ کے سرمائی اجلاس کی شروعات ہوئی‘ مغربی بنگال کے چیف منسٹرممتا بنرجی نے اپنی ترنمول کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس پیر کے روز طلب کیاتاکہ قومی سطح پر پارٹی کے نقوش کو گہری کرنے کے لئے کاروائی اور مستقبل کے لائحہ عمل کو قطعیت دی جاسکے۔

پیر کی شام کو چیف منسٹرکی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں بنرجی کے علاوہ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی اور ورکنگ کمیٹی کے تمام 21ممبرس بشمول سینئر لیڈر جیسے سدیپ باندھوپادھیائے‘ سوکھیندو شیکھر رائے‘ ڈیرک اوبرین سے اجلاس میں موجود رہنے کو کہاگیاہے۔

یہا ں تک کہ ہریانہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر جنھوں نے حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے‘ اشوک تنوار کو بھی موجود رہنے کو کہاگیاہے۔پارٹی ذرائع نے اس بات کا اشارہ دیاہے کہ مذکورہ میٹنگ توقع کی جارہی ہے کہ کافی اہم ہوگی کیونکہ کمیٹی اس اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کرے گی۔

پارلیمنٹ میں ترنمول پارٹی کے قائد مقننہ جو فی الحال دہلی میں ہیں سے کہاگیاہے کہ وہ کل جماعتی اجلاس میں شریک نہ ہوں جو سرمائی اجلاس سے قبل ہونے والی ہے اور ورکنگ کمیٹی کے اجلا میں شرکت کے لئے کلکتہ واپس لوٹ جائیں۔

بندھو پادھیائے نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ”کیونکہ کلکتہ میں کافی اہم میٹنگ ہے‘ لہذا ہم کل جماعتی اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے“۔ پارٹی کے داخلی ذرائع نے اس بات کی طرف اشارہ دیاہے کہ اس اجلا س میں تریپورہ کے مجالس مقامی انتخابات کے حالیہ نتائج پر بات چیت ہوگی‘ او رپارٹی سربراہ ممتا بنرجی سرمائی اجلاس میں کارائی اور پارٹی کے مستقبل کے متعلق تفصیلی روڈمیاپ فراہم کریں گے۔

پارلیمانی انتخابات2024پر نظر رکھتے ہوئے ترنمول نے پہلے ہی اپنی تنظیم کو تریپورہ‘ گوا اورہریانہ جیسی ریاستوں میں وسعت دی ہے۔ سینئر قائدین جیسے سشمتا دیب‘ سابق گوا چیف منسٹر لوائزینو فالیراؤ‘ کیرتی آزاد‘ اور تنوار نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے او رقومی سطح پر توقع کی جارہی ہے کہ پارٹی پرچم تھامے رہیں گے۔

پارٹی کی جانب سے ان قومی قائدین کے ملک کی مختلف ریاستوں میں تنظیم کے پر اثر انداز میں استعمال پر بھی غور کرے گی۔ ورکنگ کمیٹی کے ایک رکن اور ایک سینئر ممبر نے کہاکہ ”ملک سے بی جے پی جڑیں نکال پھینکنے کے لئے ہم جدوجہد کریں گے۔

ملک کے سیاسی نقشہ میں پہلے ہی ایک نشان ہم نے بنالیاہے اور مجوزہ انتخابات میں ہم اس کو مزید تقویت دیں گے۔ اس میٹنگ میں پارٹی کی حکمت عملی اور مستقبل کے پارٹی کی لائحہ عمل کا فیصلہ کیاجائے گا“۔