ترکیہ کا راحت کار فلسطینی اسرائیلی حملہ میں شہید

,

   

37 سالہ فلسطینی نابلس میں اسرائیلی آباد کاروں اور فورسیس کا نشانہ بن گیا

رملہ: ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں لوگوں کی جان بچانے کے مشن میں مصروف فلسطینی شہری کو واپسی پر اسرائیلی حملے میں شہید کر دیا گیا۔ترکیہ میں زلزلے کے بعد 37 سالہ فلسطینی صماح اقتاش نے کہرامنماراس میں رسیکیو اینڈ سرچ آپریشن میں حصہ لیا جسے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آباد کاروں اور صیہونی فورسز کی کارروائی میں شہید کر دیا گیا۔فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 37 سالہ صماح اقتاش زعترہ نابلس میں اسرائیلی فورسز اور آباد کاروں کے مسلح حملے میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔ ان کے پیٹ میں گولی لگی تھی اور وہ زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ صماح کو اسرائیلی فوجیوں نے شمالی مغربی کنارے کے گاؤں زاتارا میں حملے کے دوران پیٹ میں گولی ماری تھی۔ فلسطین نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے نابلس کے قریب دیہاتوں میں فلسطینیوں کی ملکیت کے متعدد مکانات کو آگ لگائی اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا۔