ترک سلامتی کونسل اجلاس میں اسرائیلی حملے روکنے پر زور

   

انقرہ: قومی سلامتی کونسل نے اسرائیل کی جانب سے جنگ کو مشرق وسطی کے خطے میں پھیلانے کے ہدف کے ساتھ فلسطینی سر زمین سے بھی آگے بڑھانے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت ذمہ دار عہدوں پر فائز حکام سے اس کے بر خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے ۔صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ کہا گیا کہ شام کی سرزمین پر ڈیرے جمانے والی دہشت گرد تنظیموں کو بے اثر کرنے سرگرمیاں بلاتعطل جاری رہیں گی اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی منصوبے یا منافرت پر مبنی اقدام کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اسرائیل کی جانب سے جنگ کو مشرق وسطی کے خطے میں پھیلانے کے ہدف کے ساتھ فلسطینی سر زمین سے بھی آگے تک پھیلانے کا سد باب کرنے کے معاملے میں خاص طور پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور دیگر سے اپیل کی گئی ۔ کہا گیا اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک میں داخلے پر پابندی قوانین کی دھجیاں اڑانے کی تازہ مثال ہے ۔