اسٹاک ہوم ؍ نئی دہلی: بنگلہ دیش کی متنازعہ مصنفہ اور معروف کارکن تسلیمہ نسرین نے ہندوستان میں رہائشی اجازت نامے کی تجدید نہ ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا اور مودی حکومت سے کہا ہے کہ انہیں ملک میں رہنے کی اجازت دی جائے تو وہ ان کی ممنون ہوں گی۔ہندوستان میں ان کی رہائش کے اجازت نامہ کی میعاد گزشتہ جولائی میں ختم ہو گئی تھی، جس کی توسیع کیلئے انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر حکومت سے اپیل کی۔انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہندوستان کو ’’اپنا دوسرا گھر مانتی‘‘ ہیں۔