تشدد زدہ منی پور میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے لئے راہول گاندھی ہوئے روانہ

,

   

جب سے ریاست میں نسلی تشدد پھوٹ پڑا ہے کانگریس اس مسلئے پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھارہی ہے۔
نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی جمعرات کے روز تشدد زدہ منی پور کے دور وزہ دورے پر روانہ ہوگئے وہاں ان راحت کیمپوں میں مقیم متاثرہ لوگوں سے ان کی ملاقات مقرر ہے۔

سابق کانگریس ایم پی کی ملاقات گرین ووڈ اکیڈیمی‘ توائبونگ اور چرچاندورا سرکاری کالج کے علاوہ کونجن گابم کمیونٹی حال اور موائرنگ کالج میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔

مئی 3 کے روزجب سے ریاست میں نسلی تشدد پھوٹ پڑا ہے کانگریس اس مسلئے پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھارہی ہے۔

شمال مشرقی ریاست میں صورتحال پر قابو پانے میں ”بری طرح ناکامی“ پر منی پور چیف منسٹر این نیرن سنگھ کو بھی ہٹانے کی کانگریس مانگ کررہی ہے۔