تھانے کے شخص کو جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد دہلی کے ذریعہ مہارشٹرا میں اومیکران کا داخلہ

,

   

ملک کے ’اومیکران نقشہ‘ میں مہارشٹرا تیسری راست بن گیاہے
تھانے۔ ریاست میں خوف کی تصدیق کے ساتھ ساوتھ افریقہ سے دبئی اور نئی دہلی سے ہوتے ہوئے ممبئی پہنچنے والے ایک 33سالہ شخص کو جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد مہارشٹرا میں کویڈ19کی نئی قسم اومیکران کاپہلا معاملہ درج کیاگیاہے‘ ہفتہ کے روز اس بات کی جانکاری ایک عہدیدار نے دی ہے۔

مذکورہ مسافرجس کے اندر معمولی علامتیں پائی گئی ہیں کلیان دوبیویلی کے ایک کویڈ سنٹر میں زیر علاج ہے۔ مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ مذکورہ متاثرہ شخص 24نومبر کے روز کیپ ٹاؤن سے سفر کرکے یہاں پر پہنچا اور پھر ہلکے بخار کی شکایت کی اوراس میں کوئی دوسری علامتیں نہیں پائی گئی تھیں۔

فوری حرکت میں آتے ہوئے تھانے صحت انتظامیہ نے 12اونچی خطرے والے اس شخص کے رابطے اور 23کم شدت والے رابطوں کو تلاش کیامگر ان تمام کو جانچ میں منفی پایاگیا ہے۔

عہدیدار کے بموجب اسی ہوائی جہازمیں دہلی ممبئی کاسفر کرنے والے 25دیگر مسافرین کوبھی جانچ میں منفی پایاگیا ہے اور ان کے رابطے میں آنے والوں کی تلاش جاری ہے۔

چونکہ ریاست سخت چوکسی حالت میں ہے ایک 60سالہ مرد مسافر جو حال ہی میں زمبیا سے آیا ہے‘ کویڈ19ڈیلٹا قسم کے وباء کا شکار پایاگیاہے این ائی وی پونے کی جانب سے یہ جانکاری دی گئی ہے۔

اسی کے ساتھ کرناٹک اور گجرات کے بعد ملک کے ’اومیکران نقشہ‘ میں مہارشٹرا تیسری راست بن گیاہے۔

چھتر اپتی شیواجی انٹرنیشنل ائیرپورٹ(سی ایس ایم ائی اے) پر ہفتہ کی صبح تک پہنچنے والے 3839مسافرین جو حساس یاشدید حساس معاملے میں اومیکران متاثرہ ممالک سے پہنچے کی جانچ کی ہے۔

اس کے علاوہ 17017مسافرین میں سے 344دیگر مسافرین جو دیگر ممالک سے ممبئی ائے ہیں انہیں بھی روز مرہ کی جانچ کرانی پڑی ہے۔ کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہیں لینے کے لئے بی ایم سی کمشنر ائی ایس چوہان نے ہفتہ کے روز متاثرین ممالک کے سفر سے آنے والے تمام انٹرنیشنل مسافرین کے لئے سخت گھریلو ائسولیشن لازمی کردیاہے۔