جامعہ مسجد مسلسل بارہویں جمعہ کے روز بھی مقفل رہی۔

,

   

سری نگر۔ ریاست کے بڑی مساجد میں بارہوں جمعہ کے روز بھی مساجد مسلسل مقفل رہے او رسری نگر کی تاریخی جامعہ مسجد بھی مقفل رہی۔

درگاہ حضرت بل میں بھی نماز کی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم کشمیر بشمول سری نگر بھر کی چھوٹی مساجد میں پرامن طریقے سے نماز جمعہ ادا کی گئی ہے۔

حالات مسلسل غیرمعمولی طور پر حساس ہیں وہیں عام زندگی بھی بند کی وجہہ سے 82ویں روز متاثر رہی۔

وادی کشمیر میں اسکول بند رہیں اور انتظامیہ نے کالج کھولنے کے احکامات جاری کئے مگر وہ صحرا کا منظر پیش کررہے تھے۔

جمعہ کے روز چھوٹی اور درمیان ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی حمل ونقل میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

جمعہ کے روز سڑکوں کے کنارے بیٹھ کر کاروبار کرنے والوں کی تعداد بھی کافی کم رہی۔

مذکورہ وینڈرس کو پچھلے اتوار کے روز ریسڈنسی روڈ پر پولو گروانڈ کے قریب میں چھ ہفتہ قبل رونما ہوئے تھے ان کی تعداد میں پچھلے کچھ دنوں سے بتدریج اضافہ دیکھا گیاہے۔

باتامالو قدیم اس اسٹانڈ کے باہر کچھ ٹھیلا بنڈی والوں کو ترکاری‘پھلوں اور کچھ دیگر سامان فروخت کرتا دیکھا گیا ہے۔

وہیں پوسٹ پیڈ موبائیل سروس ایس ایم ایس کے بغیر کام کررہی ہے جبکہ پری پیڈ موبائیل او رانٹرنٹ وادی میں اب بھی بند ہے۔

اس کے علاوہ بارہمولہ سے بانی ہال تک کی ٹرین سروس جو 82دنوں سے بندہے جمعہ کے روز بھی اسی حال میں رہی۔ بین ضلعی ریلوے مومنٹ کو روکے ہوئے مگر تین ماہ سے“