جدہ میں امریکی سفارت خانے پر ہوئے حملے میں دو کی موت

,

   

واقعات کی نوعیت کو سمجھنے کے لئے مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اب بھی تحقیقات کررہی ہے
جدہ۔سعودی گزٹ کی خبر کے مطابق جدہ میں امریکی سفارت خانے پر حملے کرنے والے دو افراد بشمول ایک بندوق بردارہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک سرکاری ترجمان نے کہاکہ جدہ میں امریکی قونصل خانہ کی عمارت پر چہارشنبہ کے روز حملہ کرنے والے بندوق بردار کی موت جوابی فائرینگ میں ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ جوابی فائیرنگ میں شدید طور پر زخمی ہونے کے بعد قونصل خانہ میں سکیورٹی گارڈس کی نوکری کرنے والے ایک نیپالی ورکر کی بھی ہوئی ہے۔

واقعات کی نوعیت کو سمجھنے کے لئے مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اب بھی تحقیقات کررہی ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق ایک بیان میں مکہ پولیس نے کہاکہ ”چہارشنبہ کی شام 6:45کو ایک فرد نے جدہ میں امریکی قونصل خانہ کے قریب میں ایک کار روکی اور ہاتھ میں بندوق لئے کار سے باہر نکلا۔ سکیورٹی حکام نے حالات کی ضرورت کے مطابق اس سے نمٹنے کے لئے پہل کی“۔