جنوبی کوریا ہماری ’دشمن ریاست ‘شمالی کوریا کی بے باکی

   

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے اپنے آئین میں تبدیلی کے ساتھ جنوبی کوریا کو پہلی بار “کھلے الفاظ میں دشمن ریاست” قرار دے دیا ہے۔شمالی کوریا مرکزی خبر ایجنسی کے مطابق، حالیہ دنوں میں جنوبی کوریا کے ساتھ شدید کشیدہ ماحول کے دوران، شمالی کوریا نے ایک ایسی آئینی تبدیلی کی ہے جو علاقائی تناؤ میں مزید اضافہ کر دے گی۔ خبرمیں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا میں کی گئی آئینی تبدیلی کے ساتھ جنوبی کوریا کو پہلی بار کھلے الفاظ میں دشمن ریاست بیان کر دے دیا گیا ہے۔خبر میں 15 اکتوبر کو شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان رابطہ سڑکوں میں سے کچھ کو دھماکے سے اڑانے کی وجہ بھی بیان کی گئی اور اس پیشرفت کو آئینی تبدیلی کی رْو سے ’ناگزیر اور جائز‘حفاظتی اقدامات قرار دیا گیا ہے۔تاہم جنوبی کوریا کی وزارتِ اتحاد نے جاری کردہ بیان میں جنوبی کوریا کے لئے “دشمن ریاست” کی تعریف کی مذمت کی اور کہا ہے کہ شمال کی اشتعال انگیزیوں کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا اور امریکہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ فوجی مشقیں کر کے اور اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تنصیب کر کے کوریا جزیرہ نما کو ممکنہ جنگی علاقے میں تبدیل کر رہے ہیں۔