جیل میں بند اکھیل گوگوئی نے جیت پر رائے دہندوں کا شکریہ ادا کیا او رکہا”علاقہ واریت کی جیت ہوئی ہے“

,

   

انہوں نے نئی حکومت پر زوردیا کہ وہ ہر کسی کو مفت میں ٹیکہ یقینی بنائیں اور گاؤں‘ پنچایت سطح پر ٹیکہ کیمپ لگائیں۔
گوہاٹی۔ آسام میں سیو ا ساگر اسمبلی حلقہ سے مخالف سی اے اے جہد کار اکھیل گوگوئی کی جیت کے ایک روز بعد انہوں نے انہیں نمائندہ کے طور پر منتخب کرنے کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیاہے۔

اکھیل جس نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 11875ووٹو ں ی اکثریت سے جیت حاصل کی ہے انہوں نے بی جے پی کے سوربھ راجکونواری کو شکست دی ہے۔ اکھیل کو 57,244ووٹ ملے جبکہ سورابھی کو 45.344ووٹ ملے ہیں۔

سیواساگر کے رائے دہندوں کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کئے گئے ایک مکتوب میں گوگوئی نے کہاکہ”حکومت ے خلاف جاتے ہوئے میری حمایت کرنے والی آسام کی عوام کے اس حوصلہ کا میں مشکور ہوں۔

میں ہر اس آدمی کی شکریہ ادا کرتاہوں جس نے میرح حمایت کی ہے۔علاقہ واریت کی جیت ہوئی ہے۔ جس کے اندر انسانیت ہے وہ یقینا علاقہ واریت کی حمایت کریں گے اور آسام میں علاقہ واریت کو استحکام کی مشق شروع ہوگئی ہے۔

آسام کی عوام میں علاقہ واریت کی نئی سونچ ائے گی“۔انہوں نے نئی حکومت پر زوردیا کہ وہ ہر کسی کو مفت میں ٹیکہ یقینی بنائیں اور گاؤں‘ پنچایت سطح پر ٹیکہ کیمپ لگائیں۔

پیر کے روز ان کی پارٹی رائجور دل کے ایک رکن نے پریسی کانفرنس میں یہ پیغام شیئر کیاہے۔ اکھل گوگوئی ڈسمبر2019سے جیل میں ہیں ان پر سیڈیشن اور سی اے اے کے خلاف آسام میں احتجاج کو اکسانے کا الزام ہے۔