جے این یوحملے کے متاثرہ طلبہ سے ملاقات کے لئے کیمپس پہنچی دپیکا پدوکون۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ جواہرلال نہرویو نیورسٹی کیمپس میں اتوار کی شام شر پسند نقاب پوش غنڈہ عناصر کے حملے میں کئی طلبہ وطالبات زخمی ہوئے ہیں۔ ملک کے باوقار تعلیمی ادارے میں اس طرح کے دہشت گردانہ حملے کی ہر گوشہ سے مذمت کی جارہی ہے۔

https://www.instagram.com/p/B7Bi3Gfh0T_/?igshid=1rziz3csh5tqv&fbclid=IwAR20Z6LzzaFPX_bJLaBTImTHFq3lAXPcPQuySLSu7EMI2KziYLuFj3qAXgo

ملک کے مختلف حصوں میں اس حملے کے خلاف تمام شعبہ حیات کے لوگ سڑکوں پر اتر کر جے این یو میں حملے کی سخت الفاظوں میں مذمت کررہے ہیں۔بالی ووڈ کی فلمی ہستیاں بھی جے این یو طلبہ کی حمایت میں سڑکوں پر اتر کر متاثرہ طلبہ وطالبات سے اظہار یگانگت کررہے ہیں۔

فلم باجی راؤ مستانی میں مستانی کا کردار ادا کرنے والے اداکارہ دپیکا پدکون بھی جواہرلال نہرو کیمپس پہنچیں اور متاثرہ طلبہ سے اظہا ر یگانگت کیا۔ اس دوران پدکوان نے جے این یو ایس یو کی صدر ایشا سے ملاقات کی جو اس بے رحمانہ حملے میں سر پر چوٹ لگنے کی وجہہ سے شدید طور پر زخمی ہوئی ہیں۔

بتایاجارہا ہے کہ شر پسند عناصر نے سابرمتی ہاسٹل روم میں گھس کر ایشا اور ان کے ساتھ پر لاٹھیوں اور سلاخوں سے حملہ کیاتھا جس کے نتیجے میں ایشا کے سر پر مبینہ طور سے پندرہ ٹانکے لگے ہیں۔