جے این یو ’فیس میں 2000روپئے تک کا اضافہ‘40فیصد کیمپس ہوگا متاثر‘

,

   

ہاسٹل کی فیس میں اضافہ کے متعلق مسودہ سے دستبرداری کا طلبہ مطالبہ کررہے ہیں‘ جس میں 1700روپئے کا اضافہ کیاگیا ہے اور ایک وقت کے لئے میس سکیورٹی فیس کو بھی متعارف کروایاگیا ہے جو قابل واپسی ہے‘ جس کو 5,500سے بڑھاکر 12000روپئے کردیاگیا ہے

دہلی۔ سال2017میں تقریبا40فیصد طلبہ کا داخلہ ہوا تھا جن کے والدین کی ماہانہ آمدنی 12,000سے کم ہے‘ جو یونیورسٹی کی نصابی سال 2017-2018کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ہے۔

جے این یو اسٹوڈنٹ یونین نے اس بات کا تذکرہ ایچ آر ڈی منسٹر رامیش پوکھریال کو پیش کردہ میمورنڈم میں کیاہے۔مذکورہ یونین نے کہاکہ اضافہ کا مطالبہ ان 40فیصد طلبہ کو ”ہاسٹل چھوڑ کر اپنی تعلیم کو ترک کرنا پڑے گا“۔

جے این یو رپورٹ کے مطابق 1556اسٹوڈنٹ 2017میں مختلف پروگراموں کے تحت یونیورسٹی میں داخلہ لئے ہیں۔

ان میں سے ”623غریب اور درمیانی آمدنی کے گروپس سے ائے ہیں‘ جن کی والدین کی ماہانہ آمدنی 12000سے کم ہیں اور904زیادہ آمدنی والے گروپ کے ہیں جن کے والدین کی آمدنی ماہانہ12001ہے اور 28نے اس زمرے میں اندرا ج نہیں کیاہے“۔

مذکورہ یونیورسٹی نے 2018-2019کی رپورٹ جاری نہیں کی ہے۔

سال2016-2017کی رپورٹ کے مطابق سال2016میں داخلہ لینے والے طلبہ میں 43فیصد کے والدین کی آمدنی 12000سے کم ہے اورآمدنی کے زمرے میں 2015میں داخلہ لینے والے 39فیصد طلبہ کے والدین کی آمدنی بھی اتنی ہی رہی ہے۔

میمورنڈم میں اسٹوڈنٹ یونین نے اشارہ کیاہے کہ یونیورسٹی طلبہ کے والدین کی آمدنی کے پس منظر میں ہاسٹل میں چارجس میں اضافہ طلبہ کے لئے مزید پریشانیوں کا سبب بن جائے گا۔ میمورنڈم میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیاگیا ہے کہ طلبہ کو جو اسکالر شپ ملتی ہے اس سے بھی اضافہ فیسوں کی ادائیگی میں مدد نہیں ملتی ہے۔

بی جے او رایم طلبہ ہوسکتا ہے کہ میرٹ کم مینس اسکالرشپ (ایم سی ایم) جو ماہانہ 2000روپئے پر مشتمل ہے لیتے ہیں وہیں ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کو غیر این ای ٹی فیلو شپ 5000سے 8000روپئے ملتی ہے۔

جے این یو ایس یو سابق صدر این سائی بالاجی کے مطابق70فیصد سے 80فیصد برائے بی اے او رایم طلبہ کو ایم سی ایم اسکالر شپ ملتی ہے وہیں 90فیصد طلبہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹ فیلو شپ حاصل کرتے ہیں۔

میمورنڈم میں میس کی رقم(2500) فی مہینہ ادا کرنے کی تاریخ میں تبدیل جو24سے ہر ماہ کی 15کردی گئی ہے کی طرف بھی اشارہ کیاگیا ہے۔