حافظ سعید کی ہندوستان کو حوالگی پر کی گئی درخواست کے حوالے سے پاکستان نے کہا ”کوئی معاہدہ موجودنہیں ہے“۔

,

   

اسلام آباد۔پاکستان نے کہاکہ اسے ہندوستان کی جانب سے ممنوعہ تنظیم جماعت الدعوہ (جے ڈی یو)کے سربراہ حافظ محمدسعید کی حوالگی کی درخواست موصول ہوئی ہے لیکن اس نے کہاکہ معاہدے کی عدم موجودگی میں وہ اس پر سلسلے میں کوئی کاروائی نہیں کرسکتا ہے۔

خارجی دفتر کے ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے بیان کے حوالے سے جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ ”ہندوستانی حکام کی جانب سے پاکستان کو ایک درخواست موصول ہوئی ہے‘جس میں ایک نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کی گئی ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تاہم ہندوستان کی درخواست پر عمل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہوسکتا ہے‘کیونکہ ’پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میں کوئی دوطرفہ حوالگی کا معاہدہ نہیں ہے“۔

سعید پر ہندوستان کی جانب سے سرحد پار حملوں کا الزام ہے تاہم مذکورہ ممنوعہ تنظیم کے سربراہ کاان تمام الزامات سے انکار ہے۔

پاکستان کی ایک عدالت نے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے بانی سعید کو 26/11ممبئی حملے کے لئے مسلح گروپ کوامریکہ اور ہندوستان کی طرف سے مورد الزام ٹہرانے پر دہشت گرد ی کے مالی معاونت کے دو مقدمات میں 31سال قید کی سزا سنائی تھی۔