بیروت : حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 90 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون داغے دیے اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی شدید جھڑپوں کے نتیجے مین تین اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوگئے۔صیہونی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے نوے سے زائد راکٹ اور ڈرون حملون میں بھی 4 اسرائیلی زخمی ہوگئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان میں سرکاری عمارت پر بمباری میں مقامی میئر سمیت 15 افراد شہید ہوگئے۔لبنانی شہر قانا میں گھر اور طبی مرکز اور الیمونہ قصبے پر اسرائیلی بمباری، 20 سے زیادہ افراد جاں بحق، چوبیس گھنٹوں میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت سے مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔جبالیہ کیمپ کا پر بھی اسرائیلی محاصرہ بارہ روز سے جاری ہے جہاں لاکھوں فلسطینی محصور ہوکر رہ گئے۔غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا ہے۔
محمد بن سلمان سے کئی قائدین کی ملاقات
برسلز : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گزشتہ روز برسلز میں یورپی، خلیجی سمٹ کے موقع پر فرانس کے صدرایمانوئل میکخواں، یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈرلین اور یونانی اور ہسپانوی وزرائیاعظم نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق برسلز میں ہونے والی یورپی خلیجی سمٹ میں یورپ اور خلیجی ریاست کے کئی رہنما شریک ہیں۔جی سی سی اور یورپی یونین کے رہنما سربراہی اجلاس کے دوران علاقائی استحکام، تجارت اور عوامی تعاون پر بات کریں گے۔