حضرت شیخ الحدیثؒ کا فیضان اقطاع عالم میں جاری

   

معہد کے علمی سمینار حیات وخدمات حضرت شیخ الحدیث سے مفتی خلیل احمد ودیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری ۔ ( راست ) ۔ المعہد الدینی العربی شاہ علی بنڈہ کے زیر اہتمام ایک علمی سمینار بعنوان ’’حیات وخدمات عمدۃ المحدثین حضرت مولانا محمد خواجہ شریف صاحبؒ‘‘ منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے کی ۔ مولانا نے صدارتی خطاب میں کہا کہ حضرت شیخ الحدیث کا فیضان نہ صرف بر صغیر ایشاء بلکہ یورپ تک ہے، نہ صرف عجم بلکہ عرب بھی آپ کے پاس زانوئے ادب طئے کئے، چنانچہ حرم مکی ومدنی میں آپ نے عرب کے اسکالرس کو مکمل بخاری شریف کا درس دیا، اسی طرح قطر جرمن وغیرہ میں بھی آپ نے بخاری شریف کا درس دیا۔ مہمانِ خصوصی حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت ممدوح کے بارے میں کہا کہ تواضح وانکساری کا ایک شعبہ اعتدال ہے، ڈاکٹر عبد المجید نے کہا جتنے مقالہ نگار علماء نے جو کچھ حضرت کے بارے میں کہا حضرت کی ذات اس سے کہیں اعلیٰ تھی۔ مولانا مفتی محمد محبوب شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھائی صاحب بہت مخلص تھے، اللہ سے تعلق مضبوط تھا اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ان کے سینے میں موجزن تھی۔ ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری ’’حضرت شیخ الحدیث ؒ بحیثیت صوفی‘‘ پر اپنا مقالہ پیش کیا ۔حضرت شیخ الحدیثؒ بحیثیت محدث‘‘ پر مولانا سید مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی نے مقالہ پیش کیا ۔ حضرت شیخ الحدیثؒ بحیثیت فقیہہ پر مقالہ پیش کیا اور مولانا ڈاکٹر محمد لطیف احمد نے پیش کیا۔ ڈاکٹر شیخ عبد الغفور شیخ التجوید جامعہ نظامیہ نے اپنے مقالے قیام مدارس وبنائے مساجد میں حضرت شیخ الحدیث کا حصہ، پر اپنا مقالہ پیش کیا ۔ مولوی محمد طاہر خان نے محل مبارک حضرت شیخ الحدیثؒ ام البیان ڈاکٹر سیدہ نفیس النساء بیگم کا تیار کردہ مقالہ بعنوان ’’حضرت شیخ الحدیثؒ اور ازدواجی زندگی‘‘ کو پیش کیا ۔ مولانا حافظ محمد جواد صدیقی ناظم معہد نے اپنا مقالہ بعنوان ’’حضرت شیخ الحدیثؒ مصلح قوم وملت‘‘ اور مولانا قاسم صدیقی تسخیر حال مقیم امریکہ کا مقالہ مولوی محمد افتخار احمد بیدری نے پیش کیا ۔ مولانا محمد انوار احمد نے اپنا مقالہ ’’حضرت شیخ الحدیث ؒ بحیثیت مفسر‘‘ پیش کیا۔ مولانا حافظ محمد آصف الدین نے بعنوان ’’ حضرت شیخ الحدیثؒ بحیثیت شاعر‘‘ مقالہ پیش کیا۔ مولوی محمد خواجہ محی الدین نے اپنے مقالہ بعنوان’’ حضرت شیخ الحدیثؒ بحیثیت نثر نگار‘‘ پیش کیا ۔ مولوی نعمان شریف اپنی والدہ ڈاکٹر اسماء توقیر کا مقالہ پیش کیا ۔ اس موقع پر آپ حضرت کے فرزند مولانا ولی اللہ شریف ادریس ناظم تعلیمات معہد بھی شریک تھے ۔ مولانا حافظ محمد آصف الدین استاذفقہ کی ترتیب دی ہوئی عربی کتاب العرف الشذی من سیرۃ النبیﷺ ’’حصہ دوم‘‘ کا رسم اجراء حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی کے بدست عمل میں آیا۔ اس موقع پر سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی، سمینار کا آغاز شیخ عبدالرحیم طالب معہد کی قرأت سے ہوا، اور حبیب عدنان اور محمد اشرف ابراہیم صدیقی نے نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی۔ اور معتمد معہد مولوی محمد عبد الوہاب خان صاحب نے شکریہ ادا کیا۔