حماس رہنما یحیٰی سنوار زندہ ہیں:اسرائیلی اخبار

   

تل ابیب: اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس رہنما یحیٰی سنوار زندہ ہیں اور انھوں نے خفیہ طور پر قطر سے رابطہ قائم کیا ہے۔ چند دن پہلے اسرائیل نے غزہ کے اسکول پر حملے میں یحیٰی سنوار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب پیر کو اسرائیلی میڈیا نے العربیہ اور ڈیلی میل سمیت مختلف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہیکہ حماس کے رہنما یحییٰ سنور زندہ ہیں اور انھوں نے قطری ثالثوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ کیا ہے ۔قطر کے ایک سینئر سفارت کار نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ براہ راست رابطے کی خبریں غلط ہیں، تمام مذاکراتی کوششیں حماس کے سینئر سیاسی شخصیت خلیل الحیا کے ذریعے کی گئی ہیں۔