حماس نے تاریخی بیر شیبہ مسجد میں اسرائیل کے کنسراٹ کی مذمت کی

,

   

مذکورہ اسلامی تحریک مزاحمت‘ حماس‘ نے جمعہ کے روزمقبوضہ علاقے میں واقع تاریخی مسجد بیر شیبہ کے صحن میں کنسرٹ کے انعقاد کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی قبضے کے فیصلے کو مسترد کردیاہے۔

جمعرات یکم ستمبر کے روز مذکورہ بیر شیبہ میونسپلٹی اوردیگر نے بیر شیبہ مسجد میں ایک کنسرٹ منعقد کیا‘ اور اس اقدام سے داخلی مقبوضہ علاے میں مذمت کو ہوا ملی ہے۔

اسرائیلی بازآبادکاروں نے اپنے سوشیل میڈیااکاونٹس کے ذریعہ فوٹوز اور ویڈیوز شیئر کے علاوہ مسجد کے صحن میں کنسرٹ کے دستاویزی فوٹیج بھی شیئر کئے ہیں

تحریک کے ترجمان فزوا بارہوم نے شہاب نیوز ایجنسی کو موصول ایک صحافتی بیان میں کہاکہ ”ہم صیہونی قبضے کی طرف سے مقبوضہ اندرونی علاقے میں واقع تاریخی بیر شیبہ مسجد کے صحن میں کنسرٹ کے انعقاد کی اجازت کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہیں“۔

انہوں نے اسے ”مسجد کے تقدس کی سنگین خلاف ورزی او ردنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنا“ قراردیاہے۔

بارہوم نے مزیدکہاکہ”فلسطین کے تاریخی مساجد پورے ملک میں ایک خاص اسلامی عطیات بنی رہیں گے جیسا کہ وہ پہلے تھے او ران کی اہمیت اعلی رہے گی جو اس سرزمین کے لوگوں کے تشخص اوراس کی تاریخ وتہذیب سے تعلق کو ظاہر کرتے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ قبضے جمانے اور یہودی پالیسی تاریخی حقائق کو تبدیل کرنے اور سرزمین کے نشانات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں کامیاب نہیں ہوگی۔بارہوم نے اپنے لوگوں اورزندہ قوموں پر زوردیا کہ وہ صیہونی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کریں اور ہر طرح سے اپنی سرزمین او ر مقدسات کی حفاظت کریں“

فلسطینی غم وغصہ
بیر شیبہ مسجد میں کنسراٹ کے انعقاد کی فلسطینی جہدکاروں نے مذمت کی اور شہر کی میونسپلٹی کے ذریعہ کنسرٹس منعقد کرنے میں مہارت رکھنے والی اسرائیلی کمپنی کے اشتراک سے مسجد میں منعقد ہونے والے مذکورہ کنسرٹ پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیاہے

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیر شیبہ میونسپلٹی اور متعدد سرکاری اسرائیلی کمپنیوں اور اداروں نے گذشتہ مہینوں کے دوران بیر شیبہ مسجد کے صحن میں ایک روز قبل کے کنسرٹ کی طرح مسلسل گانے اور رقص کے کنسرٹ کا انعقاد کیاہے۔