حماس کا ڈیجیٹل کرنسی پر انحصار

   

غزہ پٹی۔ 27 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے معاشی اور مالی کمی بحران سے نمٹنے کیلئے ایک نیا راستہ تلاش کیا ہے۔ یہ نیا راستہ ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن ہے۔’العربیہ‘کے مطابق فلسطینی تنظیم ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے رواں سال جنوری میں ’’بٹ کوائن‘‘ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے فلسطینی مزاحمت کاروں کی مدد کی اپیل کی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق القسام اب تک مجموعی طور پر 7600 ڈالر کی رقم جمع کر سکی ہے جب کہ 26 مارچ سے 16 اپریل کے دوران 0.6 ڈیجیٹل کرنسی جمع کئے گئے۔ امریکی ڈالر میں اس کی مالیت 3300 ڈالر ہے۔