حیدرآباد میں بھی چاند نظر آگیا‘ جمعہ کی شب تروایح اور ہفتہ کو پہلا روزہ۔ مولانا قبول پاشاہ کا بیان۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ہنگامی اجلاس خانقاہ کامل میں جمعہ کے روز بعد نماز مغرب منعقد ہوا جس کی صدرات مولانا سید محمد قبول پاشاہ شطاری نے کی اور دیگر علمائے کرام اور مفتیان عزم نے اس اجلاس میں شرکت کی اوراپنا متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ جمعہ کے روز مقدس ماہ صیام کا چاند نظر آگیا ہے اور جمعہ کی شب تروایح ہوگی جبکہ ہفتہ کے روز پہلا روزہ ہوگا۔

مولانا قبول پاشاہ شطاری نے اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہ کر نمازیں اورتروایح ادا کریں تاکہ عالمی وباء سے مقابلے کے جو قواعد تشکیل دئے گئے ہیں ان کی پابجائی ہوسکے

۔ پیش ہے سیاست ڈاٹ کام کا یہ خصوصی ویڈیوجو پریس کانفرنس پر مشتمل ہے

YouTube video