حیدرآباد میں بی ایم ڈبلیو کار چلانے کا ویڈیو سراج نے کیا پوسٹ

,

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سراج نے اپنے انسٹاگرام ہینڈ ل پر عالیشان کار کا ایک ویڈیو جمعہ کے روز پوسٹ کیاہے۔ مذکورہ بی ایم ڈبلیو جس پر عارضی رجسٹریشن پلیٹ لگی ہوئی برانڈ نیو دیکھائی دے رہی ہے۔

کار چلانے کا اپنا ایک ویڈیو بھی سراج نے پوسٹ کیا ہے۔ اس سے قبل کے 2018-19کے دورے میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد آسڑیلیا کے گھریلو میدان پر میزبان ٹیم کو 2-1سے ٹسٹ کرکٹ میں شکست دینے والی انڈین ٹیم کی جیت میں مذکورہ 26 سالہ تیز گیند باز نے شاندار مظاہرہ ہے۔


محمد شمی کے زخمی ہونے کے بعد دوسرے ٹسٹ سے اپنے ٹسٹ کرکٹ کے کھیل کی شروعات کرنے والے تیز گیند باز محمد سراج برسبین کے دی گبا پر چوتھی اور آخری ٹسٹ میاچ میں جسپریت بمارا کے زخمی ہونے کے بعد ہندوستان ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی بن کر ابھرے ہیں

YouTube video

ٹسٹ سیریز میں سراج کا مظاہرہ
مذکورہ میاچ میں پانچ وکٹیں لیتے ہوئے اس سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی سراج نے پوری سیریز میں 13وکٹ لئے ہیں۔

ان کے اس شاندار مظاہرہ نے اسڑیلیا کو برسبین میں 32سال بعد شکست دینے کا ہندوستان کا اعزاز دلانے میں کافی اہم رول ادا کیاہے۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے جمعہ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”اپنی بہترین گیند بازی کو یقینی بنانے والے محمد سراج اپنے ذاتی نقصان اور نسلی ریمارکس کو اپنے کھیل کا چیانل بنایا“۔