حیدرآباد کے یاقوت پورہ میں شکایتوں کی عدم سنوائی پر لوگوں نے خود سیوریج لائن کی صفائی کی۔

,

   

یاقوت پورہ۔حالانکہ جی ایچ ایم سی ’صاف حیدرآباد‘ شاندار حیدرآباد‘ مہم کے تحت لوگوں میں شعور بیداری میں مصروف ہیں مقامی لوگ اپنے ہاتھوں سے سیوریج مین ہولس صفائی کرتے ہوئے نظر آر ہے ہیں۔

مجالس مقامی کی جانب سے کوئی ردعمل موصول نہ ہونے پر‘ لوگوں نے فیصلہ کیاکہ وہ خود روکی ہوئی نالی میں صفائی کاکام اپنے ہاتھوں سے انجام دیں گے۔

مذکورہ والدین نے کہاکہ انہیں وبائی امراض کے پھیلانے کی وجہہ سے بچوں کے بیمار پڑنے کاخوف ہے اور مجالس مقامی کے عہدیداران سیورین سے آلودہ پانی کے بہاؤ کو روکنے کے متعلق دی گئی درخواستوں کو نظر انداز کررہے ہیں۔

ایک سماجی کارکن عبدالرحمن نے کہاکہ ”مجالس مقامی شعور بیداری مہم میں مصروف ہیں اور ہماری شکایت کو نظر انداز کررہے ہیں‘ وہ اپنے کام کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

کیونکہ یہاں پر صفائی کے لئے کوئی نہیں آرہا ہے۔ہم میں سے ایک مقامی شخص نے اپنے گھر کے قریب کے یاقوت پورہ چندہ نگر میں مین ہول کی صفائی کرنا شروع کردیا“۔

عبدالرحمن کے مطابق (تبدیل شدہ نام)یعقوب جوچندہ نگر کے ساکن ہیں کو مین ہول کی صفائی کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے“۔