حیدرآباد: گاندھی اسپتال میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے پر دو میڈیکل کے طالب علم معطل

,

   

حیدرآباد: شہر کے سرکاری اسپتال گاندھی ہاسپٹل کے حدود میں کام کے اوقات کے دوران ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کی پاداش میں دو میڈیکل اسٹوڈنٹس کو معطل کردیا گیا ہے۔ انگریزی نیوز ویب سائٹ ”دی نیوز منٹ“نے یہ بات بتائی۔ ویڈیو بنانے والے میڈیکل طالب علم ایک لڑکا ایک اور لڑکی بتائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں طالب علم یہاں ٹیکنیشنس کی تربیت حاصل کررہے تھے۔

مریض موجود نہ ہونے پردونوں نے ٹک ٹاک پر چار ویڈیو ز بنائیں۔ہاسپٹل انتظامیہ نے بتایا کہ گاندھی اسپتال حدود میں دو طالب علموں نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنائی۔ ویڈیو میں دیکھے جانے والے دونوں طالب علم فزیوتھراپی ڈپارٹمنٹ میں زیر تربیت ہیں۔ گاندھی ہاسپٹل سپرینڈینٹ ڈاکٹر شراون کمار نے بتایا کہ اس طرح کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ان دونوں طلبہ کو واپس ان کے کالج بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ دن قبل گجرات کے ایک خاتون پولیس افسر کوپولیس اسٹیشن میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے جرم میں معطل کردیا ہے۔

YouTube video