خیریت آباد گنیش کی مورتی کا سائز صرف 9فیٹ تک محدود

   

حیدرآباد۔ گنیش کی مورتی کے سائز پر تمام شکوک وشبہات کو دور کرتے ہوئے حیدرآباد کی خیریت آباد گنیش اتسو سمیتی نے اعلان کیا کہ اس مرتبہ گنیش کی مورتی کا سائز صرف 9فیٹ ہی ہوگا۔قبل ازیں اس تعلق سے شردھالووں میں کافی شکوک اور خدشات پائے جاتے تھے ۔گنیش کے منڈپ کے آرگنائزرس نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے جاریہ سال یہ فیصلہ کیاگیا۔قبل ازیں پجاریوں نے مورتی کی تیاری کے لئے پہلی پوجا کی۔کمیٹی نے کہاکہ کورونا اور حکومت کی ہدایت پر اس مرتبہ مورتی کا سائز کم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔کمیٹی نے شردھالووں سے اپیل کی کہ وہ درشن کے لئے نہ آئیں۔