دستوری عہدوں پر فائز بعض افراد بی جے پی ترجمان

   

بعض ریاستوں میں متوازی حکومت چلائی جارہی ہے، ممتا بنرجی کا بیان
کولکتہ۔14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا گورنر بھگت کشوری پر تنقید کرتے ہوئے جنہوں نے اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کی تھی۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا کہ بعض افراد دستوری عہدوں پر فائز رہ کر بی جے پی کے ترجمان بن کر کام کررہے ہیں۔ یہ لوگ بعض ریاستوں میں متوازی حکومت بھی چلارہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بعض نامزد افراد اپنی حد سے تجاوز کرتے ہوئے فیصلہ کررہیہیں۔ انہیں مرکزی حکومت پر غالب نہیں آنا چاہئے۔ مرکز کو ایسے افراد سے چوکنا رہنا ہوگا۔ میں عام طور پر دستوری عہدہ پر تبصرے نہیں کرتی لیکن جب بعض لوگ (گورنرس) بی جے پی کے ترجمان کے طورپر کام کرتے ہیں تو یہ کہنا پڑتا ہے کہ دستوری عہدوں کو پامال کیا جارہا ہے۔ میری ریاست میں بھی ی ہی صورتحال ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ لوگ جو چاہتے ہیں وہی کررہے ہیں۔ ایک طرح سے وہ ریاستی حکومتوں کے برعکس متاوزی حکومت چلارہے ہیں۔