دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کا بدترین مرحلہ ابھی باقی۔ ڈبلیو ایچ او

,

   

جنیوا: عالمی تنظیم صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کی وباء کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض حکومتیں اس باء کی روک تھام کیلئے فیصلہ کن اقدامات نہیں کررہی ہیں جس کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ٹیدروس ایڈہانوم نے کورونا وائرس کئی ممالک کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر بنیادی اقدامات پر عمل نہیں کیا گیا تو یہ وباء مزید پھیل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے ممالک مں کورونا وائرس نے خطرناک شکل اختیار کرلی ہے۔ وہاں خطرہ کو کم کرنے کیلئے بہتر اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈروس نے بتا یا کہ یہ وائرس انسان کا نمبر ایک دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بنیادی باتو ں پرعمل نہیں کیا جاتا ہے تو صورتحال بد ترین ہوجائے گی۔ ان بنیادی باتوں میں سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونا، ماسک لگانا اور گھر میں رہنا وغیرہ شامل ہے۔ دنیا کا ہر شخص اپنے طور پر اس وباء کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ سال کے ختم تک کوویڈ۔19 کے سبب دنیا بھر میں فاقہ کشی کرنے والوں کی تعداد 130 ملین ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہندوستان میں 9 لاکھ سے زائد کیسس سامنے آچکے ہیں۔