دوبے پر مہوا موترا نے جعلی سرٹیفکیٹ اور ائیر پور پر غنڈہ گردی کا لگایا الزام

,

   

موترا نے دوبے پر براہ راست نام لئے بغیر ایک ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) پر غنڈہ گردی کرنے کا بھی الزام لگایاہے۔
کلکتہ۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور ترنمول کانگریس کی لوک سبھا ممبر مہوا موتراکے درمیان حال ہی میں سامنے آنے والے ’کیش فار کوئیری‘ تنازعہ پر منگل کو بھی جاری اور بعد میں دوبے پر فرضی تعلیمی سند پیش کرنے اور ائیرپورٹ پر غنڈہ گردی کرنے کا بھی الزام لگایاگیاہے۔

موترا نے سوال کیاکہ تقریبا سات ماہ قبل ان کی جانب سے فرضی تعلیمی سند پیش کرنے پر مشتمل الزامات کے باوجود دوبے کے خلاف کیوں تحقیقات نہیں کی جارہی ہے۔

بعدازاں منگل کی شام کو موترا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہاکہ ”کون جھوٹا ہے؟ دو دن قبل فرضی ڈگری والا نے کہا کہ این ائی سی نے تحقیقاتی ایجنسی کو ”دوبئی“ لاگن کے بشمول تفصیلات پہلے ہی دیدی ہیں۔

اب اشونی ویشانوی کا کہنا ہے کہ این ائی سی مستقبل میں لوک سبھا یاایتکھس کمیٹی کہے گی تو تمام تفصیلات فراہم کئے جائیں گے۔

بی جے پی کا مجھ پر حملے کا خیرمقدم ہے لیکن اڈانی اور گوڈا شائد بہترین حکمت عملی سازنہیں ہیں“۔موترا نے دوبے پر براہ راست نام لئے بغیر ایک ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) پر غنڈہ گردی کرنے کا بھی الزام لگایاہے۔

موترا نے ٹوئٹ کیاکہ ”میرے خلاف میں تحقیقات کی فرضی ڈگری والا کو اشونی ویشانوی کے وعدے کو سن پر مسرت ہوئی۔

اب بھی انتظار میں ہوں کہ ایچ ایم او انڈیا(وزرات داخلہ) اور وزرات سی اے کی جانب سے فرضی ڈگری والا کے غیرقانونی طریقے سے ائیر پورٹ ٹریفک کنٹرول روم (اے ٹی سی) میں پچھلے سال بچوں کے ساتھ داخلے کی کب جانچ کرائی جائیگی“۔