دونوں شہروں کی مساجد میں نماز عید الاضحی

   

6-20 بجے
٭٭ مسجد محبوبیہ نزد گول قبر ، دارالشفاء میں نماز عید الاضحی 6-20 بجے ہوگی ۔ امام و خطیب مسجد ہذا خطابت و امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مصلیان کرام سے گزارش ہے کہ وہ جائے نماز اپنے ہمراہ لائیں ۔۔

6-30 بجے
٭٭ مسجد حاجی کمال متصل سالار جنگ پل دارالشفاء میں نماز عید 6-30 بجے ہوگی ۔ حافظ مولانا سید یونس علی خضر امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔

7-00 بجے
٭٭ مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاوز نامپلی میں نماز عید الاضحی 7 بجے ہوگی ۔ امامت و خطابت کے فرائض حافظ محمد صابر پاشاہ قادری انجام دیں گے ۔ نیز قبل نماز عید فضائل قربانی پر بیان کریں گے ۔۔

7-30 بجے
٭٭ مسجد حسینی حیات نگر میں عید الاضحی کی نماز 7-30 بجے صبح ہوگی ۔ مولانا حافظ محمد اظہار امامت و خطابت کریں گے ۔۔

8-00 بجے
٭٭ مسجد کلاں تیگل گوڑہ موسیٰ رام باغ میں نماز عید 8 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت حافظ و قاری شیخ جاوید کریں گے ۔۔

9-00 بجے
٭٭ مسجد محمدیہ ٹی وی ٹاور ملک پیٹ میں نماز عید الاضحی 9 بجے ادا کی جائے گی ۔۔
٭٭ جامع مسجد افضل گنج میں نماز عید 9 بجے ہوگی ۔ مولانا سید شاہ انعام الحق قادری امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد محبوبی اندرونی درگاہ محبوب الہیٰ محبوب گلشن سرور نگر میں نماز عید الاضحی 9 بجے ادا کی جائے گی ۔۔

9-30 بجے
٭٭ جامع مسجد درگاہ حضرت امر اللہ شاہ ؒ مغل پورہ میں نماز عید الاضحی 9-30 بجے ہوگی ۔ قبل نماز عید مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی فضائل قربانی پر خطاب کریں گے جبکہ سید شاہ لیاقت حسین رضوی خطبہ و امامت کریں گے ۔۔

شیعہ مساجد میں نماز عید الاضحی
٭٭ عاشور خانہ حسینی یاقوت پورہ میں نماز عید الاضحی 8-30 بجے صبح ہوگی ۔ مولانا سید علی آقا باقری امامت و خطابت کرینگے ۔۔
٭٭ مسجد امام جعفر صادق میں نماز عید الاضحی 8-30 اور 9-30 بجے صبح ہوگی ۔ مولانا آغا منور علی امامت کے فرائض انجام دینگے ۔۔