دہلی ایل جی نے ’سلی ڈیلس‘ معاملے میں کلیدی ملزم کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی

,

   

سال2021میں سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس پر مسلم خواتین کی ”نیلامی“ کے اس باب پر کافی ناراضگی پیش ائی او رتمام شعبہ حیات سے اس کو تنقید کا نشانہ بنایاگیاتھا


نئی دہلی۔ دہلی کے ایل ٹی گورنر وی کے سکسینہ نے ’سلی ڈیلس‘معاملے میں کے کلیدی ملزم اوم کریشوار ٹھاکر کے یو /ایس 196سی آر پی سی کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی ہے‘اتوار کے روز ذرائع نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

ذرائع نے مزیدکہاکہ ایل جی سے احکامات ملنے کے بعد اب دہلی پولیس ٹھاکر کے خلاف قانونی کاروائی کرے گی جس نے سلی ڈیلس ایک اور اس کا ٹوئٹر ہینڈل تشکیل دیا ہے تاکہ سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر مسلم خواتین کی ان لائن نیلامی کو وائر ل کرسکے‘ مذکورہ نیلامی کا مقصد ان خواتین اور مسلم سماج کی تذلیل کرنا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ ملزم کا ائی پی سی کی دفعات153اے/اے345(3)اور ائی ٹی ایکٹ33/67کے تحت جرم کا ارتکاب کیاہے۔ پی ایس کے خصوصی سل نے 7جولائی2021کے روز ایف ائی آر نمبر175/2021درج کرائی تھی۔

ذرائع کے بموجب ’ایل جی نے مانا ہے کہ ملزم کے خلاف پہلی نظر میں مقدمہ بنایاگیاہے اور اسی وجہہ سے ایف ائی آر میں ملزمان کے خلا ف تفصیل سے ارتکاب جرم کے لئے مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے“۔

سال2021میں سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس پر مسلم خواتین کی ”نیلامی“ کے اس باب پر کافی ناراضگی پیش ائی او رتمام شعبہ حیات سے اس کو تنقید کا نشانہ بنایاگیاتھا۔