دہلی فساد متاثرین میں 21کروڑ سے زائد کی تقسیم‘185باقی

,

   

مذکورہ حکومت نے آج کی تاریخ تک 21.93.29,050روپئے کی جملہ تقسیم عمل میں لائی ہے

نئی دہلی۔قومی درالحکومت میں بڑے پیمانے پر فسادات اور اس کی وجہہ سے 53لوگوں کی جانیں گئی اور کئی جائیدادوں کو تباہ کئے جانے کے بعد مذکورہ دہلی حکومت نے 1661دعوی داروں کو فسادات متاثرین کے طور پر 21کروڑ روپئے کی رقم ادا کی ہے۔

چارج شیٹ میں درج تفصیلات
فسادات کیس میں دہلی پولیس کی جانب سے دائر کردہ چار شیٹ سے ملی تفصیلات کے بموجب مذکورہ حکومت نے آج کی تاریخ تک 21.93.29,050روپئے کی جملہ تقسیم عمل میں لائی ہے۔

اس میں 1661متاثرہ دعویداروں کو یہ رقم دی گئی ہے اور 185کی ادائیگی ابھی باقی ہے۔

سلیم پور کے سب ضلع مجسٹریٹ نے 7,69,81,637کی ادائیگی کی ہے‘ وہیں یومنا وہار‘ کاروال نگر‘ سہادار کی سب ضلع مجسٹریٹ نے بالترتیب فساد متاثرین میں 5,95,16,284کے علاوہ 6,49,67,539اور1.78,63,590کی روپیوں کی رقم تقسیم کی

ہے
پیسوں کی تقسیم
فسادات کے بعد حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ مرنے والوں کو 10لاکھ روپئے فی کیس‘ معذور ہونے والوں کو پانچ لاکھ فی کس‘

شدید طور پرزخمیوں کو فی کیس 2لاکھ‘ معمولی زخمی ہونے والوں کو فی کس 20,000اور جانوروں کا نقصان جنھیں ہوا ہے ان کو 5ہزار روپئے فی کس دینے کااعلان کیاتھا۔

رہائشی یونٹس کے مکمل نقصان پر ریاستی حکومت نے پانچ لاکھ کا وعدہ کیاتھا جبکہ جزوی نقان پر 2.5لاکھ جبکہ غیر انشورنس تجارتی یونٹس کے فی کس نقصان پر پانچ لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیاتھا

دہلی فسادات کے ملزمین
مذکورہ تفصیلات دہلی پولیس کی جانب سے یواے پی اے‘ ائی پی سی‘ آرمس ایکٹ اور پی ڈی پی پی ایک کے مختلف دفعات کے تحت 15ملزمین کے خلاف 16ستمبر کے روزدائر عبوری چارج شیٹ کا حصہ ہیں۔

چارج شیٹ کے بموجب شہریت ترمیمی قانون کے مخالفین او رحامیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں یہ فسادات رونما ہوئے تھے جو بے قابو ہوگے اور اس کی وجہہ سے 53لوگوں کی جان گئی اور748لوگ اس میں زخمی ہوئے تھے۔

مذکورہ پولیس جو سازش کے زوایہ سے اس کیس کی جانچ کررہی ہے نے طاہر حسین‘ صفورہ زرخر‘ گلفشا خاتون‘ دیونگانا کالیٹا‘ شفا الرحمن‘ آصف اقبال تنہا‘ نتاشا ناروال‘

عبدالخالد سیفی‘ عشرت جہاں‘ میراں حیدر‘ شاداب احمد‘ تسلیم احمد‘ سلیم ملک‘ اطہر خان اور محمد سلیم خان کے نام چارج شیٹ میں شامل کئے ہیں۔