دہلی قتل۔ پولیس نے کہا کہ بریک آپ نے نابالغ لڑکی کے قتل پر مجبور کیا‘ تحقیقات جاری ہے

,

   

پولیس متاثرہ کے ہاتھ پر ’پروین‘ نام کے ٹیٹو کے بارے میں مزید جاننے کی بھی کوشش کررہی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ساحل اورلڑکی کے درمیان اکثر لڑائی اور اس کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔


نئی دہلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی دہلی کے شاہ آباد ڈائری میں ایک نابالغ لڑکی کے ایک 20سالہ نوجوان کے ہاتھوں قتل کی ابتدائی جانچ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ متوفی سے بریک آپ کے سبب دلبرداشتہ تھا او ردنوں میں ہوئی لڑائی نے اس کو مشتعل کردیا‘ جو مہلک ہتھیار سے اس پر حملے کے لئے اس کو اکسانے کا سبب بنا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ ساحل کو اترپردیش کے بلند شہر سے اس وقت گرفتار کرلیاگیا ہے جب ساحل کے والد کو اس کے آنٹی نے فون کال کرکے ساحل متعلق جانکاری دی تھی۔ ساحل نے بڑی بے رحمی کے ساتھ اتوار کے روز ایک نابالغ16سالہ لڑکی پر 20مرتبہ چاقو سے حملہ کیااور ایک سمنٹ کے سلاب سے اس سرکچل دیاتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر مذکورہ لڑکی ساکشی کے جسم پر 34ضربات ہیں اور اس کی کھوپڑی کچلی ہوئی حالت میں تھی۔ پوسٹ مارٹم کی قطعی رپورٹ کا انتظار کیاجارہا ہے۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ”تفتیش کے دوران پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی اور متوفی کے گھر والو ں سے بات کی جنھوں نے بتایاکہ جو لڑکا دیکھائی دے رہا ہے اس کا نام ساحل ہے۔

ہم کے مقام پر پہنچے تو لڑکا فرار ہوگیاتھا۔ تکنیکی نگرانی کی جارہی تھی۔ ہم نے اس کے رشتہ داروں سے پوچھ تاچھ کی اور تمام زوایوں پر کام کررہے تھے۔ان کی آنئی کے ساحل کے والد کو اس کے متعلق جانکاری پر مشتمل فون کال آیاجس نے اترپردیش میں بلند شہر سے اس کو پکڑنے میں مدد کی۔

پیر کے رات ا س کی میڈیکل جانچ کی گئی‘ اس کو دہلی لایاجائے گا جس کے بعد پولیس اس سے مزید تفتیش کریگی“۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ساحل نے اپنا موبائیل فون بند کردیاتھا اور بس میں سوار ہوکر بلند شہر میں اپنی آنٹی کے پاس چلاگیاتھات۔ ایک اورپولیس افیسر جو تحقیقات کاحصہ ہیں نے کہاکہ متاثرہ سے تعلقات کے متعلق جب ساحل سے پوچھاگیا تو اس نے کہاکہ جون 2021سے وہ اس کے ساتھ تھی۔

پولیس نے بتایاکہ متاثرہ نے اپنے والدین کو بتایاتھا کہ وہ اپنی ایک دوست نیتو کے ساتھ رہ رہی تھی جس کے دو بچے بھی ہیں اور وہ صرف ایک کمرے میں رہتی ہے۔ ساکشی پچھلے 15دنوں سے اپنے دوست کے ساتھ رہ رہی تھی۔

انہوں نے کہاکہ چند دن قبل ساحل سے لڑکی سے بات کرنا بند کردیاتھا‘ قتل سے ایک دن قبل دونوں میں لڑائی ہوئی تھی۔مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”لڑکی ساحل کے ساتھ 2021سے تعلقات میں تھی‘ مگر بعدازاں وہ اکثر چیزوں پر بحث وتکر ار کرتے تھے اوررشتوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

اچانک اس نے بات چیت بند کردی اور مکمل طور پر ساحل سے تعلقات بند کردینے چاہا رہی تھی مگر وہ اس کے پاس اکثر آتا اوردوبارہ ملنا چاہتاتھا“۔

انہوں نے کہاکہ ”ہفتہ کے روز دونوں میں دوبارہ لڑائی ہوئی اور تعلقات بہت خراب ہوگئے اور قتل کے پس پردہ وجوہات بھی یہی ہیں“۔

پولیس متاثرہ کے ہاتھ پر ’پروین‘ نام کے ٹیٹو کے بارے میں مزید جاننے کی بھی کوشش کررہی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ساحل اورلڑکی کے درمیان اکثر لڑائی اور اس کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔