دہلی منسٹر جین کی گرفتاری پر اے اے پی نے کہاکہ ”سیاسی طور انجام دیاجانے والا کام“۔

,

   

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ہاتھوں پیر کے روز ایک منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے کچھ گھنٹوں بعد ان کی عام آدمی پارٹی نے اس سارہ کھیل کو ہماچل پردیش کے مجوزہ انتخابات کے پیش نظر”سیاسی طور پر انجام دیاجانے والا کام“ قراردیا دیاہے۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے میڈیاکویہ بتایاکہ جین کو ہماچل پردیش کا انچارج بنایاگیاہے‘ پہاڑی ریاست میں بی جے پی الیکشن ہاررہی ہے او ریہی وجہہ ہے کہ انہیں گرفتار کرلیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ستیندر جین کو اٹھ سال پرانے جھوٹے کیس میں گرفتار کیاگیاہے‘ اس کیس میں وہ سات مرتبہ ای ڈی سے رجوع ہوچکے ہیں۔سی بی ائی نے انہیں کلین چٹ دی ہے“۔

انہوں نے مزید کہاکہبی جے پی نے یہ سازش کی ہے اس کی وجہہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات ہیں“۔سنگھ نے کہاکہ ”یہ معاملہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کو اجاگر کرتا ہے۔ بہت جلد ستیندر جین باہر ہوں گے کیونکہ یہ فرضی معاملہ ہے“۔

انہوں نے مزیدکہا کہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے بیجا استعمال کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل سی بی ائی کے دھاوے دہلی چیف منسٹر اورڈپٹی چیف منسٹر کے دفتر او رگھر پر کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہمارے 34 اراکین اسمبلی کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا اورہر کوئی کلین چٹ کے ساتھ باہر آیاہے“۔ سنگھ نے کہاکہ ”بی جے پی کیاکررہی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ ہم ہماچل پردیش میں لڑیں گے او رجیتیں گے“۔