دہلی میں فضاء کامعیار ”بہت خراب“ ہے

,

   

نئی دہلی۔ہفتہ کے روز بھی دہلی کی فضاء ”بہت خراب“ برقرار رہی ہے اور اس کا ائیر کولیٹی انڈیکس(اے کیوائی) 346درج کیاگیاہے۔ حکومت کے ادارے کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام تک آلودگی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

موندیکا‘ وزیر پور اورعلی پور جیسے علاقوں میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی سطح ”بہت خرب‘ درج کی گئی ہے۔

مذکورہ ادارے نے پیش قیاسی کی ہے کہ اگلے دودنوں میں فضائی آلودگی میں مزید شدت پیدا ہوگی۔

مذکورہ اے کیوائی جمعہ کے روز366درج کی گئی تھی جبکہ اس کے اگلے روز302تھی۔

ایس اے ایف اے آر کا کہنا ہے کہ درالحکومت کے پڑوسی ریاستوں بشمول ہریانہ پنجاب میں زراعی کچرا جلانے کی وجہہ سے آلودگی میں اضافہ ہوگیاہے۔

دہلی حکومت کی جانب سے سرخ بتی پر گاڑی بند کرنے کی مہم شروع کی جارہی ہے جو آلودگی کے خلاف ہے اور اس کے تحت 100ٹریفک سنگلس پر 2500ماحولیاتی مرشلس متعین کئے جائیں گے۔

قومی درالحکومت کے 70اسمبلی حلقوں میں 26اکٹوبر سے 15نومبر تک یہ مہم 8بجے صبح رات8بجے تک چلائی جائے گی۔