دہلی میں نابالغ کی عصمت ریزی۔ سرکاری ملازم‘ بیوی گرفتار

,

   

مذکورہ پولیس کا کہناہے کہ انہو ں نے ائی پی سی کی دفعات 376(2)(ایف)‘506‘509‘323‘313‘120بی‘ اور 34کے علاوہ پی او سی ایس او ایکٹ کی دفعہ6/21کے تحت ملزم اوراس کی بیوی کے خلاف ایف ائی آر درج کی ہے۔


نئی دہلی۔ پولیس نے ایک مشتبہ عصمت ریزی کے ملزم دہلی حکومت کے ایک عہدیدار اور اس کی بیوی کو کئی گھنٹوں کی پوچھ تاچھ کے بعد قومی درالحکومت میں ان کے مکان سے گرفتار کرلیاہے۔ایک عہدیدار نے کہاکہ دہلی حکومت کے ویمن اینڈ چائلڈ محکمہ کے 51سالہ ڈپٹی ڈائرکٹر اور اس کی بیوی کو پیرکے روز ایک16سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے ضمن میں گرفتار کرلیاہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس سانگر سنگھ کالسی نے کہاکہ انہوں نے اس واقعہ کے ضمن میں اس بیوروکریٹ اور اسکی 50سالہ بیوی کو حراست میں لے لیاہے۔

ملزمین کی شناخت بوراری علاقے میں شانتی انکیلو کے ساکنان پرمودیا کھاکھا اور اس کی بیوی سیما رانی کے طورپر ہوئی ہے۔ سیما ایک ہاوز وائف ہے۔

مذکورہ عہدیدار پر 31اگست کے روز اپنے متوفی دوست کی نابالغ لڑکی کی متعدد مہینوں تک مبینہ عصمت ریزی کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ قبل ازیں اسی دن دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے متعدد مرتبہ دوست کی نابالغ بیٹی کی عصمت ریزی کرنے کے ملزم ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ ویمن این، چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی برطرفی کے احکامات پردستخط کئے۔

اس کے علاوہ کجریوال نے چیف سکریٹری کو شام5بجے تک ایک تفصیلی رپورٹ بھی داخل کرنے کی ہدایت دی۔ عصمت ریزی کا یہ سنسنی خیز واقعہ شمالی دہلی کے بوراری کا بتایاجارہا ہے۔

ملزم پر2020اور2021کے درمیان میں متعددمرتبہ مبینہ عصمت ریزی کا الزام ہے۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی ماہ تک دوست کی نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی اس نے کی تھی جبکہ اس کی بیوی اس کے اس کام میں مددگار رہی ہے۔

متاثرین بارہویں جماعت کی طالبہ ہے اور گرجا گھر میں دونوں کی ملاقات ہوئی اور اس کے بعد وہ ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے۔

سال2020میں متاثرہ کے والد کی موت ہوگئی‘ جس کے بعد وہ تناؤ میں آگئی تھی۔ کیونکہ ملزم اس کا دوست ہوگیاتھا‘ اس نے مدد کا جھانسکر دیکر اپنے گھر لے آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ”سب سے چونکا دینے والا معاملہ متاثرہ کاحاملہ ہوناہے‘ملزمین نے اس کوسنگین نتائج کا دھمکیاں دیں۔

جب متاثرہ نے ساری کہانی اس کی بیوی کو سنائی‘ مدد کرنے کے بجائے اس نے حمل گرادیا۔ مذکورہ عورت نے اپنی لڑکے کو اسقاط حمل کی گولیاں لانے کے لئے بھیجا‘ جو اس نے متاثرہ کو کھلائے“۔

فی الحال ایک اسپتال میں متاثرہ زیراعلاج ہے۔ پولیس نے اس کا بیان قلمبند کرلیاہے‘ ایک مرتبہ اس کے اسپتال سے ڈسچارج ہوجانے کے بعد مقامی مجسٹریٹ کے روبر و اس کا بیان پولیس درج کرائے گی۔

مذکورہ پولیس کا کہناہے کہ انہو ں نے ائی پی سی کی دفعات 376(2)(ایف)‘506‘509‘323‘313‘120بی‘ اور 34کے علاوہ پی او سی ایس او ایکٹ کی دفعہ6/21کے تحت ملزم اوراس کی بیوی کے خلاف ایف ائی آر درج کی ہے۔