دہلی وکیل نے ’گولان‘ پر ٹوئٹ کے حوالے سے رچا چڈھا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے

,

   

اپنی شکایت میں وکیل ونیت جندال نے کہاکہ نومبر23کے روز چڈھا نے فوا اور ان کی قربانیوں کا مذاق اڑایاہے۔
نئی دہلی۔ ایک دہلی نژاد وکیل نے جمعرات کے روز دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑا سے بالی ووڈ ادکارہ رچا چڈھا کے خلاف ’گولان‘ پر ان کے ٹوئٹ کے بعد تحریری شکایت کی ہے‘جس ٹوئٹ میں رچا چڈھا نے شمالی فوج کے کمانڈرلفٹنٹ جنرل اوپیندر ڈویدی نے کے اس بیان پر اپناردعمل ظاہر کیاکہ ہندوستانی فوج پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر (پی او کے)کو واپس لینے جیسے احکامات پر عمل درآمد کے لئے تیار ہے‘ اوریہ پوسٹ سوشیل میڈیاپر وائیرل بھی ہوا ہے۔

نارتھ کمانڈ کے کمانڈنگ ان چیف کے بیان پر پوسٹ شیئر کرتے وئے رچا نے اپنے ٹوئٹر کا ہینڈ ل کا سہارا لیااو رلکھا کہ”گولان کہہ رہا ہے ہائی“۔ تاہم بعدمیں انہوں نے وہ ٹوئٹ ہذف کردیاتھا۔

اپنی شکایت میں وکیل ونیت جندال نے کہاکہ نومبر23کے روز چڈھا نے فوا اور ان کی قربانیوں کا مذاق اڑایاہے۔

شکایت میں لکھاہے کہ”رچا چڈھا نے اس واقعہ کا استعمال کیاہے جس میں ہندوستان سپاہی بغیر کسی ہتھیار کے چین کی فوج کے ساتھ نبردآزما ہیں اور انہیں واپس بھیجنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ان کا مذاق اڑایا ہے۔ گولان وادی میں ہمارے سپاہیوں کی قربانیوں کا انہوں نے مذاق اڑایاہے جو شرمناک او رقابل مذمت ہے“۔

جندال نے اپنی شکایت میں تحریر کیاہے کہ ”رچاچڈھا کابیان فطری طورپر اشتعال انگیز ہے اور عوام کومشتعل کرنے کے ارادے پر مشتمل ہے اور فوج کی بے عزتی اس سے محسوس ہوتی ہے جو ناقابل برداشت او رسنگین نوعیت کا ہے۔

میری آپ سے درخواست ہے کہ ان کے خلاف ایف ائی آر درج کریں اور سخت قانونی کاروائی کریں اوراسے گرفتار کریں“۔