دیکھیں۔ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک چھ سال کی فلسطینی لڑکی کو ملبہ سے زندہ نکالا گیا

,

   

اسرائیلی دستوں اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان غازہ پٹی میں ایک ہفتہ سے جاری راکٹ اور فضائی حملوں میں کم ازکم208لوگ ہلاک اور 1500دیگر زخمی ہوئے ہیں۔


غازہ۔اسرائیل کے فضائی حملے کی وجہہ سے سات گھنٹوں تک ایک چھ سال کی فلسطینی ملبہ میں پھنسی رہی جس کو زندہ ملبے سے نکالا گیا۔اس کے بعد سے سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو گشت کررہا ہے۔

گارڈائین میں شائع خبر کے بموجب مذکورہ لڑکی سوزی ایشکونتااتوار کے روز اسرائیل کے فضائی حملے میں غازی میں اس کے تباہ شدہ گھر کے ملبے میں پھنس گئی تھیں۔

اس فضائی حملے میں اس لڑکی کی اور تمام چاروں بھائی بہن بھی شہید ہوگئے ہیں۔ بعدازاں اس معصوم کو شفاء اسپتال منتقل کیاگیاجہاں پر ان کے والد زیر علاج ہیں۔

YouTube video

حملوں میں 208کی موت
درایں اثناء اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کوارڈنیشن دفتر نے کہا ہے کہ غازہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں اب تک 204فلسطینی بشمول 59معصوم بچوں جاں بحق اورحماس کی جوابی کاروائی میں دس اسرائیلی فوت ہوگئے ہیں۔

منگل کے وز اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اقوام متحدہ کے نگرانی میں غازہ پٹی میں چلائے جانے والی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے تحت چلائے جارہے اسکولوں میں 52,000فلسطینیوں کو پناہ دی گئی ہے
یواین ائی سی ای ایف ایکزیکٹیو ڈائرکٹر ہینریڈا فوری نے ایک روز قبل ایک بیان میں کہاکہ ایجسنی کو تشدد سے متاثرہ بچوں کی انسانی مدد کے کے لئے فوری طور پر غازہ میں رسائی کی ضرورت ہے۔

فور نے منگل کے روز کہاکہ ”یو این ائی سی ای ایف انسانی گروانڈس پر دشمنی کا فوری طور پر خاتمہ او رضروری اشیاء کی سربراہی کی ضرورت ہے ’جس میں پٹرول‘ میڈیکل چیزیں‘ فرسٹ ایکٹ کٹس اور کویڈ19ٹیکہ بھی شامل ہیں“