دیہی علاقوں کے بچوں کو اساتذہ کی تقرری سے فائدہ ملے گا: وزیر اعظم مودی

   

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے بھوپال میں منعقدہ نو تعینات اساتذہ کے تربیتی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس تربیتی پروگرام کو وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور اسکولی تعلیم کے وزیر مملکت اندر سنگھ پرمار نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آنے والی نسلیں اس کے فوائد حاصل کریں گی۔ مدھیہ پردیش حکومت نے اس سال ایک لاکھ سے زیادہ خالی آسامیوں کو بھرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جو کہ خوشی کی بات ہے۔ اس سال کے آخر تک 60 ہزار اساتذہ کی تقرری کا ہدف ہے۔ ان کوششوں کا نتیجہ ہے کہ مدھیہ پردیش تعلیمی سروے میں ملک میں 17 ویں مقام سے پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔